Paxful فیملی میں شامل ہو جائیں

یہاں Paxful میں، ہم لوگوں کی روزمرہ کی زندگیوں میں واضح تبدیلیاں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مالیاتی آزادی ایک انسانی حق ہے اور ہمارا مقصد اسے ایک حقیقت بنانا ہے۔ ہمارے مقصد میں شامل ہوں اور امتیاز پیدا کریں!

جاننا چاہتے ہیں کہ Paxful کیا ہے؟ یہ شاندار ویڈیو دیکھیں اور معلوم کریں!

Paxful فیملی میں شامل ہو جائیں
Paxful کی ایگزیکٹو ٹیم

ہماری کہانی

Paxful کا قیام 2015 میں اس کے بانیوں رے یوسف (Ray Youssef) اور آرٹر شابیک (Artur Schaback) کے ذہنوں سے پیدا ہوا تھا، جنہوں نے ہر اس شخص کے لیے مالیاتی شمولیت کا تصور کیا تھا، جو بھی شامل ہونے کی خواہش رکھتا تھا۔ لاکھوں لوگوں کی مالیاتی خدمات تک رسائی میں کمی ہونے کی وجہ سے، ایک خلا موجود تھا جسے پُر کرنے کی ضرورت تھی۔ آج، Paxful دنیا بھر میں 3 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرنے والی دنیا کے سب سے بڑی پیئر ٹو پیئر بٹ کوئن مارکیٹ پلیس میں سے ایک ہے۔ P2P انقلاب اب آ چکا ہے۔

آرٹر شابیک (Artur Schaback) اور رے یوسف (Ray Youssef)

Paxful کی ایگزیکٹو ٹیم

Paxful میں کام کرنا کیسا ہے؟

Paxful میں کام کرنا یقیناً کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چار دفاتر کے ساتھ، ہماری ٹیمیں ہمیشہ مستعد و تیار رہتی ہیں۔ ہم سخت محنت کرتے ہیں، جانفشانی سے کھیلتے ہیں، اور پھر یقینی بنانے کے لیے کہیں زیادہ محنت کرتے ہیں کہ ہم کھیل میں اپنی سبقت برقرار رکھیں۔ آپ Paxful کے ملازمین کو اکثر موسیقی پر رقص کرتے، جم میں موجود، اسنیکس لیتے ہوئے، یا لاؤنج میں دھوپ سینکتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے اس بات میں مبالغہ آرائی محسوس ہو لیکن ہم ایک دوسرے کو خاندان کہتے ہیں کیونکہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ہم جو کام کرتے ہیں اسے کرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔

ہمارے دفاتر

ٹیلن، ایسٹونیا

ٹیلن کا حوالہ اکثر یورپ کی "سیلیکون ویلی" کے طور پر دیا جاتا ہے۔ یہ چھوٹا لیکن ترقی کرتا شہر اپنے متحرک اسٹارٹ اپ کے منظر اور متاثر کن قرون وسطٰی کے فن تعمیر کے لیے منفرد پہچان کا حامل ہے۔ یہاں موجود لوگوں کا اختراعی جذبہ اور کشادہ ذہن سے سوچنے کا عمل، ہماری پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیم کے لیے، دنیا کو بدلنے والی، زندگی کو بدل دینے والی مصنوعات بنانے کے لیے ایسٹونیا کو ایک بہترین جگہ بناتا ہے۔

ٹیلن میں ہمارا دفتر
ٹیلن میں ہمارا دفتر
ٹیلن میں ہمارا دفتر

نیویارک، امریکہ

نیو یارک سٹی دنیا کے بڑے ترین مالیاتی مراکز میں سے ایک ہے اور Paxful کے لیے اپنی موجودگی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک فطری انتخاب تھا جہاں پر بہت ساری زبردست شراکت داریوں کو راغب کیا جاتا ہے۔ دو افراد کے سٹارٹ اپ کے طور پر شروع ہونے کے بعد، نیویارک کے دفتر نے بہت سے مختلف محکموں کے اراکین کو شامل کرنے کے لیے نہایت تیزی سے توسیع اختیار کی ہے، جس میں ہماری قانونی اور تعمیل کرنے والی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو Paxful کو اگلے درجے تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت سے کام لیتی ہیں۔

کھلی پوزیشنز دیکھیں
نیویارک میں ہمارا دفتر
نیویارک میں ہمارا دفتر
نیویارک میں ہمارا دفتر

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ ثقافتی لحاظ سے سب کچھ اپنے اندر سمو لینے والی جگہ ہے جو کہ بڑھ کر دنیا کے مصروف ترین کاروباری مراکز میں سے ایک کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ہانگ کانگ کا دفتر ہماری مارکیٹنگ اور بزنس ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے اراکین کا گھر ہے، جو مختلف ایشیائی منڈیوں کو باقی دنیا سے جوڑنے میں بہت بڑی پیشرفت کر رہے ہیں۔

کھلی پوزیشنز دیکھیں
ہانگ کانگ میں ہمارا دفتر
ہانگ کانگ میں ہمارا دفتر
ہانگ کانگ میں ہمارا دفتر

منیلا، فلپائن

منیلا فلپائن کا معاشی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی مرکز ہے۔ منیلا میں متحرک ترین اور تیز ترین ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی-بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (IT-BPO) انڈسٹری ہے۔ اسی لیے منیلا ہمارے کسٹمر تجربے اور مارکیٹنگ ٹیموں کا مرکز بننے کے لیے ایک واضح انتخاب تھا۔

کھلی پوزیشنز دیکھیں
منیلا میں ہمارا دفتر
sمنیلا میں ہمارا دفتر
منیلا میں ہمارا دفتر

ہمارا مشن

ہمارا مقصد پیئر ٹو پیئر فنانس کے ذریعے معاشی آزادی دینا ہے۔ تصدیق شدہ صارفین سے پر مشتمل ایک محفوظ، بدیہی پلیٹ فارم کے ساتھ، ہمارا مقصد عالمی مالیاتی پاسپورٹ اور پیسے کے تئیں عالمی مترجم بننا ہے۔ تعلیم کو اولین اہمیت دیتے ہوئے، ہماری ٹیم پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے اور تعلقات استوار کر سکنے میں مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے، جس سے انہیں سیکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ دن کے اختتام پر، یہ بات ہر جگہ پر زندگیوں میں واضح امتیاز پیدا کرنے کے بارے میں ہے۔ حقیقی تبدیلی حقیقی لوگ لاتے ہیں۔

ہم نے آپ کا احاطہ کیا ہوا ہے

ہمیں آپ کی صحت کا خیال ہے

ہم ہر روز کیٹر کردہ لنچ اور ڈنر، آپ کی پسند کی ایک جم رکنیت، مختلف فٹنس اور نیوٹریشن سپلیمنٹس، مساج اور شیروپریکٹک کے دورے، اور صحت سے متعلق ٹیم ایونٹس پیش کرتے ہیں۔ اعلیٰ درجے کے ڈاکٹرز کے ساتھ آن لائن طبی مشاورت۔

ہم آپ کی ترقی کے لیے پرعزم و وقف ہیں

دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے سے لے کر تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے لامحدود وسائل فراہم کرنے تک، ہم یقین رکھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مسلسل ترقی اور سیکھتے رہنا ہے۔

ہم لچکداری کو پسند کرتے ہیں

دنیا کو بدلنا آسان نہیں ہے۔ اس لیے تمام تر محنت کو متوازن کرنے کے لیے، ہم سرگرمیاں، ایونٹس، اور یہاں تک کہ کمپنی بھر میں ادائیگی کی حامل تعطیلات کو محض تفریح، تجربے اور دنیا میں دوسری طرف موجود اپنے ساتھیوں کے ساتھ جو روابط بنا سکتے ہیں، کے لیے پیش کرتے ہیں۔

slider-image1
slider-image2
slider-image3
slider-image4
slider-image5

محکمے

سافٹ ویئر کی تیاری

Paxful کا دل۔ بین الافعال مصنوعاتی ٹیمیں چست مسابقت کاری میں مصروف عمل رہتی ہیں، جو نئی مصنوعات مسلسل تیار کرتی رہتی ہیں، موجودہ کو اپ ڈیٹ کرتی ہیں، اور مستقبل میں پیئر ٹو پیئر مالیات کی رسائی کا تصور کرتی ہیں۔

مصنوعہ

بین الافعال مصنوعاتی ٹیمیں اپنے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئے طریقوں کے بارے میں سوچنے کے ساتھ، چست مسابقت کاری میں مصروف عمل رہتی ہیں۔ ڈیزائنرز، پروڈکٹ مینیجرز اور تجزیہ کار اپنا جادو چلاتے ہیں، خیالات کو قابل استعمال مصنوعات اور خصوصیات میں تبدیل کرتے ہیں۔

کمپلائنس اور فراڈ اور کسٹمر کا تجربہ

Paxful کا سب سے بڑا شعبہ 24/7 تعاون اور تنازعات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف براعظموں کے مابین پھیلا ہوا ہے۔ یہ ٹیمیں ہمارے پلیٹ فارم اور صارفین کو محفوظ بنانے پر کام کرتی ہیں، یہ یقینی بناتی ہیں کہ انضباطی تقاضوں کو پورا کیا جائے اور جدید بلاکچین تجزیہ منعقد کیا جائے۔

مارکیٹنگ

یہ وہ لوگ ہیں جو پوری دنیا میں پیئر ٹو پیئر فنانس کی خوشخبری کو پھیلا رہے ہیں۔ روایتی اور مخصوص میڈیا چینلز استعمال کرتے ہوئے، ان کا مقصد تعلیم، مواد اور کمیونٹی کی تعمیر کے ذریعے عالمی سامعین تک پہنچنا ہے۔

مالیات

یہ شعبے ہماری مشین کا ایندھن ہیں۔ وہ یقینی بناتے ہیں کہ ہماری کتابیں تازہ ترین معلومات پر مشتمل ہیں اور ہماری تمام کارروائیاں قانون کے دائرہ کار کے اندر انجام دی جاتی ہیں۔

لوگوں کے امور کار

وہ لوگ جو یقینی بناتے ہیں کہ کام کرنے کے لیے Paxful ہمیشہ بہترین جگہ رہے! وہ ہمارے تمام لوگوں کی کاوشوں کو آگے بڑھاتے ہیں، اور تنظیمی ترقی سے متعلق تمام معاملات کو چلاتے ہیں، مزید برآں دفتر کے انتظام اور مختلف انتظامی منصوبوں سے بھی نمٹتے ہیں۔

Paxful فیملی میں شامل ہونے کا طریقہ

باہمی ہم آہنگی اور اطلاق

کال کے لیے تیار ہو جائیں

پہلا انٹرویو

آپ اپنا انٹرویو کامیابی سے کیسے دیتے ہیں؟

  • بٹ کوئن کے ذریعے معاشی انصاف حاصل کرنے کے لیے #BuiltWithBitcoin اور ہمارا مشن پڑھیں۔
  • ہمارے سوشل میڈیا چینلز کی جانچ کریں۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ بٹ کوئن کیا ہے، تو اس کے تکنیکی اور اقتصادی اثرات کے بنیادی امور کو سمجھنے کے لیے کچھ تحقیقات کر لیں۔
  • ہماری ثقافت اور مواصلات کے انداز کو سمجھنے کے لیے ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کریں۔
  • ہم اس سے بڑھ کر کچھ بتائیں جو کچھ آپ کی سی وی پر لکھا ہوا ہے! کیا چیز آپ کو ممتاز بناتی ہے؟