Paxful Stablecoin سروس کی شرائط

تاریخ مؤثر: 4 مارچ 2021

برائے مہربانی اس معاہدہ کو احتیاط سے پڑھیں۔ Paxful اسٹیبل کوئن سروس کا استعمال کر کے، آپ ان تکمیلاتی "Paxful Stablecoin سروس کی شرائط" پر پابند رہنے پر اتفاق کرتے ہیں اور آپ یہ تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نے اس میں شامل تمام شرائط و ضوابط کو احتیاط سے اور مکمل طور پر پڑھا، سمجھا اور قبول کر لیا ہے، جو کہ Paxful کی سروس کی شرائط ("معاہدہ") کے علاوہ ہے۔ استعمال کردہ بڑے حروف میں کوئی بھی اصطلاحات، جن کی ذیل میں وضاحت نہیں کی گئی، ان کے معنی معاہدے میں بیان کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کے Paxful اسٹیبل کوئن سروس استعمال کرنے کے دوران یا اس سے متعلق، معاہدہ اور Paxful اسٹیبل کوئن سروس کی شرائط کے درمیان کوئی تنازعہ سامنے آتا ہے، تو مؤخر الذکر کو فوقیت اور کنٹرول حاصل ہو گا۔

Paxful Stablecoin کے بارے میں

Paxful اسٹیبل کوئن سروس ایک ریفرل طریق کار ہے جو آپ، ایک اہل Paxful صارف کو، پہلے سے منتخب فریق ثالث کمپنی ("اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی") کے ساتھ پیئر ٹو پیئر لین دین میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے، جس پارٹی کو Paxful کی طرف سے، آپ کے بٹ کوئن کا امریکی ڈالر کے مساوی مقدار میں اسٹیبل کوئن سے تبادلہ کرنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، جو آپ کے فائدے کے لیے اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کے پاس رکھے جائیں گے۔ اس ماڈل کے ذریعے، Paxful اسٹیبل کوئن آپ کو اپنی بٹ کوئن پوزیشن سے منتخب کردہ اسٹیبل کوئن پر منتقل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

ریفرل طریق کار

Paxful اسٹیبل کوئن سروس Paxful پلیٹ فارم پر دستیاب ایک محدود مقصد ریفرل طریق کار ہے۔ Paxful اسٹیبل کوئن لین دین کرنے میں اپنی دلچسپی کی نشاندہی کرنے پر، Paxful آپ کو لین دین کی تکمیل کے لیے اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی ریفر کرے گا۔ اس کے بعد آپ کو اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کو اپنی پیشکش کی شرائط بھیجنے کے لیے فراہم کردہ ہدایات پر لازماً عمل کرنا ہو گا۔ اگر اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی آپ کی پیشکش کی شرائط کو قبول کر لیتی ہے، تو یہ لین دین آپ اور اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کے مابین مکمل ہو جائے گا۔ Paxful کی مارکیٹ پلیس پر کیے جانے والے ایک معیاری لین دین کی طرح، Paxful کو آپ اور اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کے مابین داخل شدہ یا کوشش کردہ Paxful اسٹیبل کوئن لین دین میں کوئی شمولیت، کنٹرول، اختیار، صوابدیدگی یا اتھارٹی حاصل نہیں ہو گی۔ Paxful نہ تو کسی اسٹیبل کوئن کو اپنی تحویل میں رکھے گا اور نہ ہی کسی Paxful صارف کو ایسے اسٹیبل کوئنز حاصل کرنے کا مشورہ یا ہدایت دے گا۔

Paxful اسٹیبل کوئن سروس لین دین کے لیے اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی اپنی مخصوص شرائط و ضوابط ہو سکتی ہیں، اور Paxful اسٹیبل کوئن سروس شرح تبادلہ، تبادلے کی رفتار میں، اور اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی ("اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط") کی طرف سے نافذ کردہ دیگر شرائط و ضوابط سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کے ساتھ لین دین میں داخل ہو کر آپ اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط کے پابند رہنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط تمام صورتوں میں قانوناً درست یا قابل قبول ہوں گی ماسوائے کہ اگر وہ معاہدہ سے متصادم ہیں یا اس کی خلاف ورزی کرتی ہیں، یہ Paxful اسٹیبل کوئن سروس کی شرائط، غیر قانونی، غیر معقول ہیں یا بصورت دیگر ان کی تعمیل کرنا مشکل ہے (جس کا Paxful کی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر تعین کیا گیا ہو)، یا اگر آپ اور اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی، اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط کو تبدیل کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط کو احتیاط سے پڑھیں اور ان پر عین درست طریقے سے عمل کریں۔ اگر آپ اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کی شرائط پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو آپ کے لین دین سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ جب تک آپ درج شدہ تمام شرائط و ضوابط پر عمل نہ کر لیں، Paxful اسٹیبل کوئن سروس لین دین میں داخل مت ہوں۔ اگر آپ شرائط و ضوابط پر عمل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو Paxful آپ کی رقوم کی بازیابی کے لیے تنازعہ کے عمل میں آپ کی مدد نہیں کر سکے گا۔.

فیس

Paxful ہماری فیسوں کے بارے میں ہمیشہ شفافیت اختیار کرے گا۔ آپ کے Paxful سروس کے استعمال پر کوئی بھی فیس لاگو ہو سکتی ہیں۔ تبادلے کی فیس کے بارے میں مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے، برائے مہربانی ہمارے ہیلپ سنٹر سے رجوع کریں۔

اہلیت رکھنے والے اکاؤنٹس اور محدود کردہ دائرہ اختیار

Paxful اسٹیبل کوئن سروس صرف ایسے صارفین کے لیے دستیاب بنائی گئی ہے جو سروس کے لیے اہل ہیں۔ Paxful اسٹیبل کوئن سروس کے استعمال کے اہل ہونے کے لیے، آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہوگی اور آپ کے Paxful والیٹ میں کم سے کم $1.00 امریکی ڈالر مالیت کا بٹ کوئن ہونا چاہیے، نیز بٹ کوئن کی کوئی اضافی مقدار بھی جس کی کسی متعلقہ فیس کا احاطہ کرنے کے لیے ضرورت ہو سکتی ہے۔ Paxful کسی بھی Paxful صارف کے لیے Paxful اسٹیبل کوئن سروس کو روک دینے یا اس میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور اسٹیبل کوئن کاؤنٹر پارٹی کسی بھی Paxful صارف کے ساتھ کسی بھی لین دین کو مسترد کر سکتی ہے۔ ہماری سروس کی شرائط کے سیکشن 2.7 میں بیان کردہ ممنوعہ خطوں کے علاوہ، Paxful اسٹیبل کوئن سروس ریاست ٹیکساس میں رہنے والے صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

کوئی ضمانت نہیں، ذمہ داری کی حد اور خطرے کی قیاس آرائی

Paxful اسٹیبل کوئن سروسز "جیسی ہیں ویسی ہی" اور "جیسے دستیاب ہیں" کی بنیاد پر کسی گارنٹی، نمائندگی یا وارنٹی کے بغیر فراہم کی جاتی ہیں، چاہے وہ اظہاری، مضمر یا آئینی ہوں۔ قابل اطلاق قانون کی رو سے اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ حد تک، Paxful عنوان، تجارتی قابلیت، کسی مقصد خاص کے لیے موزونیت اور/یا انسداد خلاف ورزی کی کسی بھی مضمر وارنٹی کے دعوٰی کو خاص طور پر مسترد کرتا ہے۔ Paxful ایسی کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا ہے کہ ویب سائٹ، سروسز کے کسی بھی حصے، یا اس میں موجود مواد تک رسائی، لگاتار، بلا رکاوٹ، بروقت، یا کسی بھی نقص و عیب سے پاک ہو گی۔ Paxful فریق ثالث کے سافٹ ویئر یا ٹیکنالوجیز کے ناکام ہونے اور صارف کو پیش آنے والے کسی خلل/رکاوٹ یا کسی نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ آپ بذریعہ ہذا یہ تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نے سروسز اور ویب سائٹ کے اپنے استعمال اور رسائی کے حوالے سے کسی بھی دیگر بیان یا تفہیم، چاہے وہ تحریری یا زبانی ہو، پر انحصار نہیں کیا ہے۔ مذکورہ بالا کو محدود کیے بغیر، آپ بذریعہ ہذا ڈیجیٹل کرنسی کو استعمال کرنے سے وابستہ مختلف خطرات کو تسلیم اور قبول کرتے ہیں جن میں شامل ہیں: انضباطی خطرہ، ہارڈ ویئر کا ناکام ہونا، سافٹ ویئر کے مسائل، انٹرنیٹ کنکشن کا ناکام ہونا، نقصان دہ سافٹ ویئر، فریق ثالث کی مداخلت کے سبب آپ کے اکاؤنٹ یا والیٹ اور دیگر صارف ڈیٹا کو نقصان پہنچنا یا ان تک رسائی کو کھو دینا، سرور کا ناکام ہونا یا ڈیٹا کا ضائع ہو جانا، لیکن ان خطرات کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ یہ قبول و تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری سروسز کا استعمال کرتے وقت کسی بھی سبب پیش آنے والی کسی بھی مواصلاتی ناکامیوں، خلل انگیزی، نقائص، بگاڑ یا تاخیر کے لیے Paxful ذمہ دار نہ ہو گا۔

کسی بھی صورت میں Paxful، اس کے الحاقی اور سروس فراہم کنندگان، یا ان کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ایجنٹس، ملازمین، صلاح کار، مشیر یا نمائندے اس کے ذمہ دار نہ ہوں گے (a) سروس کے لیے آپ کی طرف سے ادا کردہ کل فیس کی قدر سے کسی بھی زیادہ رقم کے لیے ذمہ دار نہ ہوں گے جو سروس نقصان ہونے سے پہلے بارہ (12) مہینوں میں کارروائی کے سبب سے مشروط ہو یا (b) کسی کھوئے ہوئے منافع، کسی قدر یا کاروباری مواقع میں تخفیف، کسی نقصان، خسارہ، بدعنوانی یا ڈیٹا کی خلاف ورزی یا کوئی دیگر غیر لمسی املاک یا کسی خصوصی، واقعاتی، بالواسطہ، غیر لمسی، یا نتیجہ خیز نقصانات کے ذمہ دار نہ ہوں گے، چاہے اس بارے میں معاہدہ، ٹارٹ، غفلت، سخت ذمہ داری میں بیان کیا گیا ہو، یا بصورت دیگر، سائٹ یا سروسز، یا اس معاہدے کے مجاز یا غیر مجاز استعمال سے یا اس کے سلسلے میں ان نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہو، یہاں تک کہ چاہے اگر Paxful کے ایک مجاز نمائندے کو اس طرح کے نقصانات کے امکان سے متعلق آگاہ کیا گیا ہو یا اسے اس بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا، اور اس کے ضروری مقصد کے کسی متفقہ یا دیگر تداراک کی ناکامی کے باوجود بھی انہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے، ماسوائے اگر حتمی عدالتی کے فیصلہ کی حد تک اگر بیان کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے نقصانات Paxful کی مجموعی غفلت، دھوکہ دہی، جان بوجھ کر بدانتظامی یا قانون کی دانستہ طور پر خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئے تھے۔ کچھ دائرہ اختیار حادثاتی یا نتیجتاً ہونے والے نقصانات کو خارج کرنے یا محدود کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، لہذا مذکورہ بالا حد آپ پر لاگو نہیں بھی ہو سکتی ہے۔