Paxful انکارپوریٹڈ سروس کی شرائط

اس معاہدے میں آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ شرائط، حدود اور استثنات جو آپ پر لاگو ہو سکتی ہیں سے متعلق نہایت اہم معلومات شامل ہیں۔ برائے مہربانی اسے احتیاط سے پڑھیں۔

یہ سروس کی شرائط اور یہاں کی کوئی بھی ترامیم اور بیانات مکرر ("معاہدہ") ایک قانونی معاہدہ تشکیل دیتا ہے جو Paxful کی جانب سے آپ کے لیے سروسز کی فراہمی کا احاطہ کرتا ہے، جن میں شامل ہیں: "ڈیجیٹل اثاثوں" (ایسی اصطلاح سے مراد Paxful والیٹ کی طرف سے معاونت کردہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل کرنسی جیسے بٹ کوئن، ٹیدر، اور دیگر کا شامل ہونا ہے) کے خریداروں اور فروخت کنندگان کو ایک دوسرے کے ساتھ لین دین میں مشغول کرنے کے لیے ایک مارکیٹ پلیس ("مارکیٹ پلیس") کی پیشکش کرنا، میزبانی کردہ ڈیجیٹل والیٹ سروسز کی پیشکش کرنا، ڈیجیٹل اثاثوں کو تھام کر رکھنا اور ان کی خریداری کی تکمیل پر ہدایت کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کو جاری کرنا اور اس معاہدے میں بیان کردہ کسی بھی دوسری خدمات کو بھی (جنہیں مجموعی طور پر "سروسز" اور انفرادی طور پر، "سروس" کہا جاتا ہے) جو خدمات Paxful انکارپوریٹڈ اور اس کے تمام الحاقیوں، بشمول Paxful USA، انکارپوریٹڈ (مجموعی طور پر، "Paxful" یا "ہم" یا "ہمیں" یا "کمپنی" کہا جاتا ہے) کی طرف سے، آپ کو بحیثیت ایک فرد (جسے "صارف" یا "آپ" بھی کہا جاتا ہے) کے طور پر آپ کو فراہم کی جاتی ہیں، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں بلکہ ان کے علاوہ کی طرف سے بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔ Paxful.com اور اس سے متعلقہ سروسز Paxful کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔ آپ کی جانب سے سروسز کا استعمال اس معاہدہ، نیز ہماری رازداری کی پالیسی، کوکی پالیسی، اور ای سائن رضامندی کے ماتحت ہو گا۔

یہ شرائط تنازعات کو حل کرنے کے لیے جیوری کارروائیوں یا کلاس ایکشنز کے بجائے ثالثی کے استعمال کا تقاضا کرتی ہیں۔

paxful.com، یا کسی بھی متعلقہ ویب سائٹس، APIs، یا موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے کسی اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کر کے، بشمول کوئی بھی یوآرایلز جنہیں Paxful (مجموعی طور پر "Paxful ویب سائٹ" یا "ویب سائٹ " کہا جاتا ہے) آپریٹ کرتی ہے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری رازداری کی پالیسی، کوکی پالیسی، اور ای سائن رضامندی سمیت اس معاہدے میں موجود تمام شرائط و ضوابط کو دھیان سے اور مکمل طور پر پڑھا، سمجھا اور قبول کر لیا ہے۔

ڈیجیٹل اثاثہ جات کی قدر میں اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے اور اس میں خاصا خطرہ موجود ہو سکتا ہے کہ آپ ڈیجیٹل اثاثوں میں خرید، فروخت، برقرار رکھنے، یا سرمایہ کاری کرنے میں پیسہ کھو سکتے ہیں۔ آپ کو احتیاط کے ساتھ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آپ کی مالی حالت کے تناظر میں آیا ٹریڈنگ یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنا آپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔

Paxful اور اس کی سروسز کے بارے میں

Paxful ڈیجیٹل اثاثہ جات کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرنے والی ایک سرکردہ پیئر ٹو پیئر مارکیٹ پلیس ہے جہاں فروخت کنندگان اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے عوض ادائیگی کے 300 سے زائد طریقوں کو قبول کرتے ہیں۔ ادائیگی کے طریقے مارکیٹ پلیس میں خریداروں ("خریداروں") اور مارکیٹ پلیس میں فروخت کنندگان ("فروخت کنندگان") کے مابین پیئر ٹو پیئر بنیاد پر قابل مذاکرات اور قابل تبادلہ ہوتے ہیں۔ ہمارے صارفین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ لین دین کو مکمل کرنے کے لیے ادائیگی کے کونسے طریقے استعمال کیے جائیں اور وہ اس طرح کے ادائیگی کے طریقوں کو ایک قانونی انداز سے استعمال کرنے کے مکمل طور پر ذمہ دار اور جوابدہ ہوتے ہیں۔

Paxful ایک سرکردہ عالمی ڈیجیٹل اثاثہ والیٹ فراہم کنندہ کے ذریعے میزبان ڈیجیٹل والیٹ سروسز کی بھی پیشکش کرتا ہے۔ ہماری عالمگیر صارف بیس مختلف سہل طریقوں سے ڈیجیٹل اثاثے خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے پیشکشیں شائع کرنے کے قابل ہوتی ہے۔ پیشکش کا تخلیق کار لین دین کی شرائط کو فہرست میں درج کرنے کا ذمہ دار ہے، بشمول ادائیگی کے وہ طریقے جنہیں فروخت کنندہ قبول کرے گا۔ جب کسی پیشکش کو کسی دوسرے Paxful صارف کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے، تو فروخت کنندگان کے ڈیجیٹل اثاثے ہمارے ٹرانزیکشن کے طریقہ کار (جسے ہم "Paxful ایسکرو" کہتے ہیں) کے ایک حصے کے طور پر تب تک مقفل کر دئیے جاتے ہیں جب تک کہ ٹرانزیکشن کو پورا کرنے کے لیے ضروری تمام شرائط پوری نہیں کر دی جاتی ہیں۔ جب خریدار ٹرانزیکشن کی شرائط کو مکمل کرتا ہے اور فروخت کنندہ کے طرف سے ادائیگی کے درست اور موصول ہونے کی تصدیق کی جاتی ہے تو فروخت مکمل ہو جاتی ہے اور ڈیجیٹل اثاثے غیر مقفل کر دئیے جاتے ہیں اور فروخت کنندہ کی جانب سے خریدار کو جاری کر دئیے جاتے ہیں۔ PAXFUL ادائیگی کا عمل کار کنندہ کے طور پر کام نہیں کرتا ہے۔ ادائیگی بھیجنے اور وصول کرنے اور ٹرانزیکشن کی درستگی کی تصدیق کرنے کی تمام تر ذمہ داری خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین دونوں پر عائد ہوتی ہے۔ اگر خریدار ٹرانزیکشن کو منسوخ کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو ہماری طرف سے مقفل کیے ہوئے ڈیجیٹل اثاثے فروخت کنندہ کو واپس کر دئیے جاتے ہیں۔ فروخت کنندہ ٹرانزیکشن کو کسی بھی وقت منسوخ نہیں کر سکتا ہے۔ فروخت کنندہ کے پاس صرف ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر مقفل کرنے اور اسے خریدار کو جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ ایسا خریدار کی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے ہے۔ اگر کسی فروخت کنندہ کو خریدار کی جانب سے ٹرانزیکنش کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ٹرانزیکشن کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے، تو اسے ایک تنازعہ شروع کرنا ہو گا اور ایسا کرنے کی وجہ فراہم کرنی ہو گی جیسا کہ اس معاہدے کے سیکشن 8 میں مزید بیان کیا گیا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر ٹرانزیکشنز خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین کی جاتی ہیں۔ پس اسی طرح، Paxful کسی بھی لین دین میں بحیثیت فریق نہیں ہوتا ہے۔

Paxful کی فراہم کردہ میزبان ڈیجیٹل کرنسی والیٹ سروس ڈیجیٹل کرنسی کو اسٹور کرنے، بھیجنے اور وصول کرنے کا ایک محفوظ طریقہ ہے۔ Paxful خود کسی بھی ڈیجیٹل اثاثہ جات کو اسٹور یا اپنی تحویل میں نہیں رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات ہمیشہ اس کے متعلقہ نیٹ ورکس یا بلاکچینز پر محفوظ کیے جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی کے تمام لین دین ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک کے اندر انجام دئیے جاتے ہیں، نہ کہ Paxful پر۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی ہے کہ ٹرانزیکشن پر ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک پر عمل کاری کی جائے گی۔ Paxful کسی بھی ٹرانزیکشن پر عمل کاری کرنے سے انکار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اگر قانون ایسا کرنے کا تقاضا کرتا ہے یا اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ لین دین اس معاہدے میں بیان کردہ ہماری شرائط و ضوابط کے خلاف ہے۔ آپ بذریعہ ہذا یہ قبول اور تسلیم کرتے ہیں کہ آپ ازروئے قانون اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ حد تک، اپنے والیٹ کے تحت ہونے والی تمام سرگرمیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اپنے والیٹ تک کسی بھی مجاز یا غیر مجاز رسائی کے تمام خطرات/جوکھم کو بھی قبول کرتے ہیں۔

  1. عمومی

    1. ہم اپنی مکمل صوابدیدگی پر اور کسی پیشگی نوٹس کے بغیر، کسی بھی وقت اس معاہدے میں اصلاح، ترمیم، تبدیلی یا نظر ثانی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ کے سروسز کے استعمال کے سلسلے میں ایسی کوئی بھی تبدیلی تب سے موثر ہو گی جب یہ Paxful ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائے گی نہ کہ بلحاظ ماضی موثر ہو گی۔ اگر آپ نے ہمیں ای میل پتہ فراہم کیا ہوا ہے، تو ہم آپ کو ای میل کے ذریعے بھی مطلع کر سکتے ہیں کہ معاہدے پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ اگر آپ نظرثانی شدہ معاہدے کی شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں، تو آپ کے لیے واحد اور خصوصی تدارک یہ ہے کہ آپ سروسز کے اپنے استعمال کو فوری طور پر روک دیں اور اپنا اکاؤنٹ بند کر دیں۔
    2. یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ معاہدے کو احتیاط سے پڑھیں اور وقتاً فوقتاً اس معاہدے کا جائزہ لیتے رہیں جب اسے Paxful ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے۔ آپ کا سروسز کا متواتر استعمال آپ کے بعد کے موجودہ معاہدے پر پابند رہنے کو قبول کر لینے کی نشاندہی کرے گا۔
    3. Paxful کی جانب سے معاہدہ کی کسی بھی شق کو نافذ کرنے یا جزوی طور پر نافذ کرنے میں ناکامی یا تاخیر کو ہمارے کسی بھی حقوق یا تدابیر سے چھوٹ/استثنٰی کے طور پر تصور نہیں کیا جائے گا۔
  2. اکاؤنٹ اور رجسٹریشن

    1. سروسز کا استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ایک اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہو گا۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوران، ہم آپ سے کچھ مخصوص معلومات طلب کریں گے، جس میں آپ کا نام، پتہ اور آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے دیگر ذاتی معلومات شامل ہے، لیکن اس کے علاوہ معلومات بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ ہم، اپنی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر، آپ کے لیے اکاؤنٹ برقرار رکھنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔ آپ بذریعہ ہذا قبول اور تسلیم کرتے ہیں کہ آپ: (a) اس معاہدے سے اتفاق کے لیے اپنے متعلقہ دائرہ اختیار کے مطابق قانونی عمر کے حامل ہیں؛ اور (b) آپ کو پہلے کبھی ہماری سروسز کو استعمال کرنے سے معطل یا ہٹایا نہیں گیا ہے۔
    2. اپنا اکاؤنٹ استعمال کر کے، آپ اس بات سے اتفاق اور نمائندگی کرتے ہیں کہ آپ ہماری سروسز کو اپنے لیے ہی استعمال کریں گے اور آپ اپنے اکاؤنٹ کو کسی دیگر فریق، فرد یا ادارے کے لیے ثالثی یا بروکر کے طور پر کام کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ جب تک کہ Paxful کی جانب سے صریح طور پر اجازت نہ دی جائے، آپ کو صرف ایک اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت ہے اور آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو فروخت کرنے، ادھار دینے، اشتراک کرنے یا بصورت دیگر اپنے علاوہ دیگر لوگوں یا اداروں کے لیے اپنا اکاؤنٹ دستیاب کرنے یا انہیں اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کی ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ کسی بھی اور تمام صارف ناموں، ای میل پتوں، پاس ورڈز، ٹو فیکٹر تصدیقی کوڈز یا سروسز تک رسائی کے لیے استعمال کیے جانے والے کسی بھی دیگر کوڈ یا کوائف/اسناد کے مناسب تحفظ اور کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیے کلی طور پر ذمہ دار اور جوابدہ ہیں اور ہوں گے۔ آپ کے اکاؤنٹ میں گمراہ کن یا دھوکہ دہ معلومات شامل نہیں ہونی چاہئیں۔ اپنے اکاؤنٹ کے لیے غلط معلومات بنانا، اپنے آبائی ملک سے متعلق غلط بیانی کرنا یا جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے کی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے۔
    3. اپنے اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کے دوران، آپ ہمیں وہ معلومات فراہم کرنے پر اتفاق کرتے ہیں جس کی ہم شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے اور منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت، دھوکہ دہی، یا کسی دیگر مالیاتی جرائم کا سراغ لگانے کے مقاصد کے لیے درخواست کرتے ہیں اور آپ ہمیں ایسی معلومات کا ریکارڈ رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ کو سروسز کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے تصدیق کے کچھ مخصوص طریقہ کار کو مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی، جن طریقہ کاروں میں ایک مسلسل بنیاد پر آپ کے بارے میں جمع کردہ معلومات کے نتیجے کے طور پر ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ ہم جس معلومات کی درخواست کرتے ہیں اس میں کچھ ذاتی معلومات شامل ہو سکتی ہیں، جن میں آپ کا نام، پتہ، ٹیلیفون نمبر، ای میل پتہ، تاریخ پیدائش، سوشل سیکورٹی نمبر، ٹیکس دہندہ شناختی نمبر، اور حکومتی شناخت اور اس کے علاوہ بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ ہمیں یہ یا کوئی دیگر معلومات جس کا تقاضا کیا جا سکتا ہے فراہم کرتے ہوئے، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ تمام معلومات سچائی پر مبنی، عین درست اور گمراہ کن نہیں ہیں۔ اگر آپ کی فراہم کردہ معلومات میں سے کسی میں کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو آپ ہمیں فوری طور پر آگاہ کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ آپ ہمیں چھان بین کرنے کا اختیار دیتے ہیں، چاہے ایسا براہ راست یا فریق ثالث کے ذریعے کیا جائے، جس چھان بین کو ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے ضروری سمجھتے ہوں یا اگر ایسا کرنا آپ کے اور/یا ہمارے دھوکہ دہی یا دیگر مالیاتی جرم کے خلاف تحفظ کے لیے ضروری ہو، اور آپ ہمیں ایسی چھان بین کے نتائج کی بنیاد پر ضروری سمجھی جانیوالی کارروائی کرنے کا بھی اختیار دیتے ہیں۔ جب ہم یہ تحقیق و تفتیش کرتے ہیں، تو آپ اس بات کو تسلیم اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات، کریڈٹ ریفرنس اور دھوکہ دہی کی روک تھام یا مالیاتی جرائم کی ایجنسیوں کو منکشف کی جا سکتی ہیں اور یہ بھی کہ یہ ایجنسیاں ہماری چھان بین پر ایک مکمل ردعمل کر سکتی ہیں۔
    4. اگر آپ سروسز کو کسی قانونی ادارے، جیسے کوئی کارپوریٹ ادارہ، کے ایماء پر استعمال کر رہے ہیں تو آپ مزید یہ نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ: (i) یہ قانونی ادارہ اپنی تنظیم کے دائرہ اختیار کے قابل اطلاق قوانین کے تحت باضابطہ منظم اور قانوناً درست وجود رکھتا ہے؛ اور (ii) آپ ایسے قانونی ادارے کے ایماء پر کام کرنے کے باضابطہ طور پر مجاز ہیں۔ اس کارپوریٹ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو اس قانونی ادارے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اور اسے صرف وہی شخص استعمال کر سکتا ہے جس نے اسے رجسٹر کیا ہے۔ کارپوریٹ اکاؤنٹس کو دیگر افراد یا اداروں کے ساتھ اشتراک کرنے یا ان کی طرف سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ تصدیق شدہ کارپوریٹ اکاؤنٹس کو مندرجہ ذیل محدود کردہ استثنات کی اجازت دی جاتی ہے:

      • ایک منظور شدہ کارپوریٹ اکاؤنٹ کسی بھی وقت متعدد فعال صارف اکاؤنٹس رکھ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ تمام کمپنی کی جانب سے تصدیق شدہ ہوں اور انہیں اس کمپنی کے نامزد ملازمین ہی آپریٹ کرتے ہوں جس کمپنی کو پہلے Paxful کی جانب سے اس کی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر منکشف اور منظور کیا گیا ہو؛
      • کارپوریٹ اکاؤنٹس میں کسی ایک وقت میں کسی مخصوص ٹرانزیکشن کے لیے صرف ایک ہی فعال پیشکش ہو سکتی ہے اور انہیں اپنے دیگر کارپوریٹ اکاؤنٹس سے ایسی ہی مخصوص ٹرانزیکشن کے لیے متعدد پیشکشیں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
    5. آپ ایک مستحکم پاس ورڈ بنانے اور کسی بھی اور تمام آئی ڈیز، پاس ورڈز، اشاروں، ذاتی شناختی نمبروں (پن)، API کیز یا کسی دیگر کوڈز کا مناسب تحفظ اور کنٹرول کو برقرار رکھنے کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں جنہیں آپ ہماری سروسز تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مذکورہ بالا معلومات اور/یا آپ کی ذاتی معلومات کو کسی بھی نقصان یا اس پر سمجھوتہ ہونے کا نتیجہ فریق ثالث کی طرف سے آپ کے اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی اور بشمول آپ کا منسلک شدہ ادائیگی کا طریقہ، آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک کسی بھی ڈیجیٹل اثاثہ جات اور/یا رقوم کو نقصان پہنچنے یا چوری ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کے پروفائل میں اپنا ای میل پتہ، ٹیلیفون نمبر اور دیگر رابطے کی تفصیلات کو تازہ ترین رکھنے کے واحد ذمہ دار ہیں تاکہ آپ کو ہماری طرف سے بھیجے گئے کوئی بھی نوٹس یا انتباہات آپ کو موصول ہو سکیں۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ آن کرتے ہیں تو آپ کو کبھی بھی بعید رسائی کی اجازت نہیں دینی چاہیے یا کسی دوسرے کے ساتھ اپنی کمپیوٹر اسکرین کا اشتراک نہیں کرنا چاہیے۔ ہم کسی بھی ایسے نقصان کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں جو نقصان آپ کو اکاؤنٹ لاگ ان کی تفصیل/اسناد کے سمجھوتے کے سبب ہوا ہو جس میں Paxful کی کوئی غلطی نہیں ہے اور/یا جو نقصان ہماری طرف سے آپ کو بھیجے جانے والے کسی بھی نوٹس یا انتباہات پر آپ کی جانب سے عمل یا کارروائی کرنے میں ناکامی کی صورت میں ہوا ہو۔
    6. ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ملک اور/یا رہائش کی ریاست میں کچھ قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس معاہدے میں ان شرائط کو قبول کر کے، آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے اپنے مقامی قوانین اور ضابطوں کا جائزہ لیا ہے اور یہ کہ آپ ایسی کسی بھی اور تمام ذمہ داریوں سے واقف ہیں، اور انہیں پورا کرتے ہیں۔ قانونی یا انضباطی پابندیوں کے سبب، ہم بعض عملداری علاقوں میں اپنی سروسز کے استعمال کی پیشکش نہیں کرتے ہیں۔ اس معاہدے میں درج شرائط کو قبول کر کے، آپ یہ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ اس پابندی لگے ملک کے رہائشی نہیں ہیں یا ان حلقہ اختیار کے قوانین اور ضوابط کے زیر انتظام/ماتحت نہیں ہیں۔
    7. ہم تمام سروسز کو تمام مارکیٹ پلیس اور حلقہ اختیار میں دستیاب نہیں بھی کر سکتے ہیں اور کچھ مخصوص حلقہ اختیار ("ممنوع کردہ عملداری علاقے") سے سروسز کے تمام یا کسی حصے کے استعمال پر پابندی لگا سکتے یا ممنوع قرار دے سکتے ہیں۔ اس وقت، ممنوع کردہ دائرہ اختیار میں وہ شامل ہیں جن دائرہ اختیار کی ہماری "ممنوع کردہ ممالک کی فہرست”، اور واشنگٹن اور نیویارک کی ریاستوں کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے۔ مزید برآں، ریاست ٹیکساس میں رہنے والے صارفین کے لیے ڈیجیٹل کرنسی، ٹیدر (USDT) کے حوالے سے سروسز دستیاب نہیں ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کسی بھی ممنوع کردہ دائرہ اختیار میں واقع ہیں تو آپ کو ہماری سروسز کو استعمال کرنے کی ہرگز کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ آپ کو سروسز کے ذریعے عائد کردہ کسی بھی پابندی سے بچ نکلنے/دھوکہ دہی کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جیسے اپنے آئی پی ایڈریس کو مبہم بنا کر یا اپنے مقام سے متعلق کوئی غلط معلومات جمع کرانا۔
  3. عملداری علاقہ، ثالثی اور قطع پذیری

    1. اس معاہدہ اور آپ کے ویب سائٹ اور سروسز کے استعمال پر، تصادم قوانین کے اصولوں کو خاطر میں لائے بغیر، ریاست ڈیلاویئر غالب/حاکم ہوگی اور یہی مفہوم مراد لیا جائے گا۔
    2. ثالثی۔ آپ اور Paxful اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس معاہدہ یا سروسز سے سامنے آنے والے یا اس سے متعلقہ کسی بھی تنازعہ کو بالآخر قابل پابند ثالثی میں طے/تصفیہ کیا جائے گا، یہ تصفیہ انفرادی بنیاد پر، امریکی آربٹریشن ایسوسی ایشن کے صارف متعلقہ تنازعات کے ثالثی کے لیے قوانین کی مطابقت میں کیا جائے گا (اس پر قابل رسائی ہے https://www.adr.org/rules)۔ قابل اطلاق دائرہ اختیار کے تقاضوں سے مشروط، صارف دعویدار (وہ افراد جن کا لین دین ذاتی، خاندانی یا گھریلو استعمال کے لیے ہے) ثالثی کے ذریعے کے بجائے اپنی مقامی چھوٹے دعوؤں کی عدالت میں اپنے دعوؤں کی پیروی کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جب تک کہ ان کا معاملہ چھوٹے دعوؤں کی عدالت میں رہتا ہے اور صرف انفرادی (غیر طبقاتی یا غیر نمائندہ) بنیاد پر کارروائی کو آگے بڑھاتا ہے۔

      کلاس ایکشن دستکشی: ازروئے قانون قابل اجازت حد تک، تمام دعوے صرف انفرادی بنیادوں پر لائے جائیں گے، نہ کہ کسی بھی مطلوبہ طبقہ، اجتماعی کارروائی، یا نمائندہ کارروائی میں مدعی یا طبقے کے رکن کے طور پر (جسے مجموعی طور پر "کلاس ایکشن سے دستبرداری" کہا جاتا ہے)۔ ثالث ایک سے زیادہ افراد کے دعوؤں کو متحد نہیں کر سکتا یا کسی بھی جماعت کی ثالثی میں مشغول نہیں ہو سکتا ہے۔ ان شرائط سے اتفاق کر کے، آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ اور Paxful ہر جیوری کے ذریعے کارروائی کے حق سے دستبردار ہو رہے ہیں اور آپ Paxful کے خلاف گروہی کارروائی میں حصہ لینے کے حق سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

      وفاقی آربٹریشن ایکٹ، 9 U.S.C. §§ 1-16، ثالثی پر مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے۔ ثالثی کسی واحد، غیر جانبدار ثالث کے ذریعے انجام دی جائے گی اور یہ انگریزی زبان میں، ریاست ڈیلاویئر میں، یا کسی دوسرے باہمی طور پر متفقہ مقام پر منعقد کی جائے گی۔ ثالث کوئی بھی ریلیف/اعانت دے سکتا ہے جسے مجاز دائرہ اختیار کی عدالت تفویض کر سکتی ہے، بشمول اٹارنی کی فیس بھی، جب قانون کی رو سے ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہو، اور ثالثی کے فیصلے کو بطور ایک فیصلہ درج کیا جا سکتا ہے اور قانون کی کسی بھی عدالت میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی درخواست پر، سماعتیں خود حاضر ہو کر یا ٹیلیفون کے ذریعے کی جا سکتی ہیں اور ثالث زبانی سماعت کے بغیر، ہدایات کی صورت میں عرضی پیش کرنے اور تعین کرنے کی سہولت دے سکتا ہے۔ اس معاہدے کے نفاذ کے لیے کسی بھی ایکشن یا کارروائی میں مروجہ فریق اخراجات اور اٹارنی کی فیس کا حقدار ہو گا۔

      اگر ثالث یا ثالثی منتظم آپ پر دائر کرنے کی فیس یا دیگر انتظامی اخراجات عائد کرتے ہیں، تو درخواست کرنے پر، ہم آپ کو اس حد تک تلافی کریں گے کہ ایسی فیس یا اخراجات ان سے تجاوز ہیں جو آپ کو بصورت دیگر تب ادا کرنے پڑتے اگر آپ اس کے بجائے عدالت میں کارروائی کر رہے ہوتے۔ اگر ثالثی کے منتظم کے قواعد یا قابل اطلاق قانون کی رو سے تقاضا کیا گیا تو ہم اضافی فیس یا اخراجات بھی ادا کریں گے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، ہر فریق کسی بھی دیگر فیس یا اخراجات کا خود ذمہ دار ہو گا، جیسے اٹارنی کی فیس، جس کا فریق متحمل ہو سکتا ہے۔

    3. اگر اس معاہدے کے کسی بھی حصے کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کسی بھی ثالث یا عدالت کی طرف سے کلی یا جزوی طور پر ناقابل قبول/غلط یا ناممکن النفاذ قرار دیا جاتا ہے، تو ان شرائط و ضوابط کے دیگر حصوں کی درستگی یا نفاذ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس معاہدے میں شامل کوئی بھی سرنامے صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور اس معاہدے کی قابل نفاذ دفعات نہیں ہیں۔
  4. رازداری کی پالیسی اور سیکیورٹی

    1. ہم آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے تمام معقول اقدامات کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، ہم آپ کے آن لائن منکشف کردہ کسی بھی ڈیٹا کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرنے اور آن لائن لین دین کرنے کے بنیادی سیکورٹی خطرات کو قبول کرتے ہیں اور سیکیورٹی کی کسی بھی خلاف ورزی کے لیے ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے ماسوائے کہ اگر کچھ ایسا ہماری غفلت کے سبب ہوا ہو۔
    2. برائے مہربانی ہمارا باضابطہ رازداری کا بیان ملاحظہ کریں: https://paxful.com/privacy۔
  5. کوئی ضمانت نہیں، ذمہ داری کی حد اور خطرے کی قیاس آرائی

    1. سروسز "جیسی ہیں ویسی ہی" اور "جیسے دستیاب ہیں" کی بنیاد پر کسی گارنٹی، نمائندگی یا وارنٹی کے بغیر فراہم کی جاتی ہیں، چاہے وہ اظہاری، مضمر یا آئینی ہوں۔ قابل اطلاق قانون کی رو سے اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ حد تک، Paxful عنوان، تجارتی قابلیت، کسی مقصد خاص کے لیے موزونیت اور/یا انسداد خلاف ورزی کی کسی بھی مضمر وارنٹی کے دعوٰی کو خاص طور پر مسترد کرتا ہے۔ Paxful ایسی کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا ہے کہ ویب سائٹ، سروسز کے کسی بھی حصے، یا اس میں موجود مواد تک رسائی، لگاتار، بلا رکاوٹ، بروقت، یا کسی بھی نقص یا عیب سے پاک ہو گی۔ Paxful کسی بھی خلل یا نقصان کا ذمہ دار نہ ہو گا جس کا صارف کو سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ بذریعہ ہذا یہ تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نے سروسز اور ویب سائٹ کے اپنے استعمال اور رسائی کے حوالے سے کسی بھی دیگر بیان یا تفہیم، چاہے وہ تحریری یا زبانی ہو، پر انحصار نہیں کیا ہے۔ مذکورہ بالا کو محدود کیے بغیر، آپ بذریعہ ہذا ڈیجیٹل کرنسی کو استعمال کرنے سے وابستہ مختلف خطرات کو تسلیم و قبول کرتے ہیں جن میں شامل ہیں، ہارڈ ویئر کا ناکام ہونا، سافٹ ویئر کے مسائل، انٹرنیٹ کنکشن کا ناکام ہونا، نقصان دہ سافٹ ویئر، فریق ثالث کی مداخلت کے سبب آپ کے اکاؤنٹ یا والیٹ اور دیگر صارف ڈیٹا کو نقصان پہنچنا یا ان تک رسائی کو کھو دینا، سرور کا ناکام ہونا یا ڈیٹا کا ضائع ہو جانا، لیکن ان خطرات کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ یہ قبول و تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری سروسز کا استعمال کرتے وقت کسی بھی سبب پیش آنے والی کسی بھی مواصلاتی ناکامیوں، خلل انگیزی، نقائص، بگاڑ یا تاخیر کی صورت میں Paxful ذمہ دار نہ ہو گا۔
    2. کسی بھی صورت میں Paxful، اس کے الحاقی اور سروس فراہم کنندگان، یا ان کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ایجنٹس، ملازمین، صلاح کار، مشیر یا نمائندے اس کے ذمہ دار نہ ہوں گے (a) سروس کے لیے آپ کی طرف سے ادا کردہ کل فیس کی قدر سے کسی بھی زیادہ رقم کے لیے ذمہ دار نہ ہوں گے جو سروس نقصان ہونے سے پہلے بارہ (12) مہینوں میں کارروائی کے سبب سے مشروط ہو یا (b) کسی کھوئے ہوئے منافع، کسی قدر یا کاروباری مواقع میں تخفیف، کسی نقصان، خسارہ، بدعنوانی یا ڈیٹا کی خلاف ورزی یا کوئی دیگر غیر لمسی املاک یا کسی خصوصی، واقعاتی، بالواسطہ، غیر لمسی، یا نتیجہ خیز نقصانات کے ذمہ دار نہ ہوں گے، چاہے اسے معاہدہ، ٹارٹ، غفلت، سخت ذمہ داری میں بیان کیا گیا ہو، یا بصورت دیگر، سائٹ یا سروسز، یا اس معاہدے کے مجاز یا غیر مجاز استعمال سے یا اس کے سلسلے میں ان نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہو، یہاں تک کہ چاہے اگر Paxful کے ایک مجاز نمائندے کو اس طرح کے نقصانات کے امکان سے متعلق آگاہ کیا گیا ہو یا اسے اس بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا، اور اس کے ضروری مقصد کے کسی متفقہ یا دیگر تداراک کی ناکامی کے باوجود بھی انہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے، ماسوائے اگر حتمی عدالتی فیصلہ کی حد تک اگر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے نقصانات Paxful کی مجموعی غفلت، دھوکہ دہی، جان بوجھ کر بدانتظامی یا قانون کی دانستہ طور پر خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئے تھے۔ کچھ دائرہ اختیار حادثاتی یا نتیجتاً ہونے والے نقصانات کو خارج کرنے یا محدود کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، لہذا مذکورہ بالا حد آپ پر لاگو نہیں ہو سکتی ہے۔
    3. ہم ان بنیادی سافٹ ویئر پروٹوکولز کے مالک یا انہیں کنٹرول نہیں کرتے ہیں جو ڈیجیٹل اثاثوں کی عمل کاری پر غالب ہیں۔ عام طور پر، بنیادی پروٹوکولز اوپن سورس ہوتے ہیں، اور کوئی بھی شخص ان کو استعمال، کاپی، ترمیم اور انہیں منقسم کر سکتا ہے۔ ہم بنیادی پروٹوکولز کی کارروائیوں سے متعلق کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں اور ہم نیٹورک کے آپریشنز کی فعلیتوں یا تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔ خاص طور پر، بنیادی پروٹوکولز آپریٹ کرنے کے قواعد (بشمول "فورکس") میں فوری تبدیلیوں سے مشروط ہو سکتے ہیں۔ ایسی کوئی بھی اہم آپریٹ کرنے کی تبدیلیاں ایسی ڈیجیٹل کرنسی کی دستیابی، قدر، فعلیت، اور/یا نام کو خاصا متاثر کر سکتی ہیں۔ Paxful ان اہم آپریٹ کرنے کی تبدیلیوں کے اوقات کار اور خصوصیات کو کنٹرول نہیں کرتا ہے۔ آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ خود کو آنے والی آپریٹنگ تبدیلیوں سے آگاہ رکھیں اور آپ کو عوامی سطح پر دستیاب معلومات اور اُس معلومات پر بھی احتیاط کے ساتھ غور کرنا چاہیے جو یہ تعین کرنے کے لیے Paxful کی جانب سے فراہم کی جا سکتی ہیں کہ آیا سروسز کا استعمال جاری رکھنا ہے۔ ایسی کسی بھی آپریشنل تبدیلی کی صورت میں، Paxful ایسے اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے جسے اس کے پلیٹ فارم کی سلامتی اور محفوظ کارروائی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھا گیا ہو، جس میں شامل شدہ ڈیجیٹل کرنسی(کرنسیوں) کے لیے کارروائیوں کو عارضی طور پر معطل کر دینا، اور دیگر ضروری اقدامات اپنانا شامل ہیں۔ Paxful آپ کو کسی بھی نمایاں آپریٹنگ تبدیلی پر اپنے ردعمل کا نوٹس فراہم کرنے کے لیے اپنی معقول کوششوں کو استعمال کرے گا؛ تاہم، ایسی تبدیلیاں ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتی ہیں اور Paxful کو اطلاع دیئے بغیر واقع ہو سکتی ہیں۔ کسی بھی اہم آپریٹنگ تبدیلی پر ہمارا ردعمل ہماری واحد صوابدیدگی سے مشروط ہوتا ہے اور اس میں کسی بھی نئے فورک یا دیگر کارروائیوں کی معاونت نہ کرنے کا فیصلہ شامل ہوتا ہے۔ آپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے پروٹوکولز میں آپریٹ کرنے کی تبدیلیوں کے خطرات کو تسلیم و قبول کرتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ Paxful ایسی آپریٹنگ تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے اور آپریٹ کرنے کے قوانین میں اسی طرح کی تبدیلیوں کے نتیجے میں آپ کو پیش آنے والے قدر کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہے۔ آپ یہ بھی تسلیم اور قبول کرتے ہیں کہ Paxful کو کسی بھی آپریٹنگ تبدیلی پر اپنے ردعمل کا تعین کرنے کی واحد صوابدیدگی حاصل ہے اور یہ بھی کہ ہم پر غیر معاونت یافتہ کرنسیوں یا پروٹوکولز میں آپ کی معاونت کرنے کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔
    4. ہماری سروسز کو استعمال کرتے وقت، آپ فریق ثالث کے فراہم کردہ مواد کو دیکھ سکتے ہیں یا استعمال کر سکتے ہیں، جس میں فریق ثالث کی ویب سائٹس کے ہائپر لنکس اور ایسی پارٹیوں کی سروسز ("تیسری پارٹی کا مواد") شامل ہوتا ہے۔ ہم کسی بھی تیسری پارٹی کے مواد کی توثیق، اسے اختیار یا کنٹرول نہیں کرتے ہیں اور اس طرح کے تیسری پارٹی کے مواد کے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہوں گے۔ مزید برآں، ایسے تیسرے فریقین کے ساتھ آپ کے لین دین یا معاملات/مراسلت صرف اور صرف آپ اور تیسرے فریق کے مابین واقع ہوتی ہے۔ ہم آپ کے ایسے کسی لین دین کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے خسارہ یا نقصان کے لیے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا تیسری پارٹی کے مواد کا استعمال، اور اس فریق ثالث کے ساتھ آپ کے تعاملات، صرف اور صرف آپ کے اپنے خطرے/جوکھم پر مبنی ہوں گے۔
    5. کسی شک و شبہ کا ازالہ کے لیے ایک بات یہ کہ، Paxful سرمایہ کاری، ٹیکس یا قانونی مشورہ فراہم نہیں کرتا ہے۔ Paxful یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی سیکیورٹیز سروسز یا سرمایہ کاری کا مشورہ پیش کرتا ہے۔ ہماری مارکیٹ پلیس کے ذریعے کیے جانے والے تمام لین دین فروخت کنندہ اور خریدار کے مابین پیئر ٹو پیئر بنیاد پر کیے جاتے ہیں اور آپ ہی اپنے ذاتی سرمایہ کاری کے مقاصد، مالی حالات اور خطرہ کا متحمل ہونے کی بنیاد پر یہ تعین کرنے کے واحد طور پر ذمہ دار ہیں کہ آیا سرمایہ کاری، سرمایہ کاری کی حکمت عملی یا متعلقہ لین دین آپ کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ آپ کو اپنی مخصوص صورتحال سے متعلق اپنے قانونی یا ٹیکس پروفیشنل سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم اور مصنوعات کے بارے میں، وقتاً فوقتاً، تعلیمی معلومات فراہم کر سکتے ہیں، تاکہ ہم صارفین کی ہماری سروسز کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کر سکیں۔ معلومات میں بلاگ پوسٹس، آرٹیکلز، تیسری پارٹی کا مواد، نیوز فیڈز، ٹیوٹوریلز اور ویڈیوز کے لنکس اور مزید بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ویب سائٹ یا کسی بھی فریق ثالث کی سائٹس پر فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری کا مشورہ، مالیاتی مشورہ، ٹریڈنگ کا مشورہ، یا کسی بھی قسم کا مشورہ تشکیل نہیں دیتی ہیں، اور آپ کو ویب سائٹ کے کسی بھی مواد کو اس طرح ایک مشورہ تصور نہیں کرنا چاہیے۔ کسی بھی ڈیجیٹل اثاثوں کو خریدنے، فروخت کرنے یا رکھنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو اپنی مطلوبہ احتیاط انجام دینی چاہیے اور کوئی بھی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے مالیاتی مشیروں سے مشورہ کرنا چاہیے۔ Paxful کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ڈیجیٹل اثاثوں کو خریدنے، فروخت کرنے یا تھام کر رکھنے کے لیے کیے گئے آپ کے فیصلوں کے لیے Paxful کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
    6. آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہم ڈیجیٹل اثاثوں میں قیمت کے اتار چڑھاؤ کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں خلل انگیزی یا کسی قدرتی آفت کا واقعہ پیش آنے کی صورت میں (جیسا کہ سیکشن 17 میں بیان کیا گیا ہے)، ہم درج ذیل میں سے کوئی ایک یا زیادہ کارروائی کر سکتے ہیں: (a) سروسز تک رسائی کو معطل کرنا؛ یا (b) آپ کو سروسز کے ذریعے کسی بھی کارروائی کو مکمل کرنے سے روکنا۔ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں آپ کو ہونے والے کسی بھی نقصانات کی صورت میں ہم جوابدہ نہیں ہوں گے۔ ایسے کسی واقعہ کے بعد، جب سروسز دوبارہ شروع کی جاتی ہیں، تو آپ تسلیم کرتے ہیں کہ مارکیٹ کے موجودہ نرخ ایسے واقعے سے پہلے دستیاب نرخوں کی نسبت نمایاں طور پر مختلف ہو سکتے ہیں۔
    7. ہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دیتے ہیں کہ ویب سائٹ، یا اسے دستیاب کرنے والا سرور، وائرس یا نقائص سے پاک ہے، اس کا مواد عین درست ہے، یہ بے خلل ہو گا، یا یہ کہ نقائص کو درست کیا جائے گا۔ ویب سائٹ پر موجود مواد، یا معلومات پر کی گئی کارروائی، یا اس پر انحصار کرتے ہوئے کی گئی کارروائی سے پیش آئے کسی بھی قسم کے نقصان کے لیے ہم ذمہ دار یا آپ کو جوابدہ نہیں ہوں گے۔
  6. Paxful کو رہا یا بری الذمہ قرار کرنا

    1. اگر آپ کو ہماری سروسز کے کسی ایک یا زیادہ صارفین کے ساتھ کوئی تنازعہ ہے، تو آپ Paxful، اس کے الحاقیوں اور سروس فراہم کنندگان، اور اس کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ملازمین، ایجنٹس اور نمائندوں میں سے ہر ایک فرد کو کسی بھی قسم کے اور تمام دعوؤں، مطالبات اور ایسے تنازعات سے پیدا ہوئے یا ان سے کسی بھی طرح سے وابستہ ہر قسم اور نوعیت کے (اصلی اور نتیجہ خیز جاتی) نقصانات سے رہا/بری الذمہ کرتے ہیں۔ آپ کی طرف سے اس معاہدہ کی خلاف ورزی یا کسی قانون، قاعدہ یا ضابطہ، یا کسی فریق ثالث کے حقوق کی خلاف ورزی سے پیدا ہوئے یا اس سے متعلق کسی بھی دعویٰ یا مطالبہ (بشمول اٹارنی کی فیس اور کسی بھی ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ جرمانہ، فیس یا ہرجانہ) کے لیے آپ Paxful، اس کے الحاقیوں اور اس کے متعلقہ افسران، ڈائریکٹرز، ملازمین، ایجنٹس اور نمائندوں میں سے ہر ایک کو تلافی اور معاوضہ ادا کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔
  7. PAXFUL کی مارکیٹ پلیس پر لین دین

    ویب سائٹ صارفین کو ڈیجیٹل اثاثے خریدنے یا فروخت کرنے کی پیشکشیں پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

    جب کوئی صارف ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید یا فروخت کے لیے کوئی ٹرانزیکشن شروع کرتا ہے، تو ٹرانزیکشن اس معاہدہ اور اضافی شرائط، اگر کوئی ہوں، صارف یا صارف کے مقابل فریق کی بیان کردہ تفصیل کے مطابق مکمل کی جاتی ہے۔ Paxful مارکیٹ پلیس پر ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کے بارے میں مرحلہ وار رہنما کتابچہ یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے https://paxful.com/support/en-us/categories/360000409494-How-to-Buy-and-Sell۔

    مندرجہ ذیل عمومی اصطلاحات ذیل میں بیان کردہ ہر لین دین پر لاگو ہوتی ہیں:

    1. پیشکش متعارف کرانے کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے خریدنا۔

      Paxful مارکیٹ پلیس پر ڈیجیٹل اثاثے خریدتے وقت:

      1. ہماری مارکیٹ پلیس پر ٹرانزیکشن کے ایک حصے کے طور پر Paxful ایسکرو کے لیے کوئی فیس نہیں ہے جو خریداروں کی طرف سے قابل ادائیگی ہوتی ہے۔
      2. Paxful مقابل فریقین کی پیشکشوں کی اپنی شرائط و ضوابط ہوتی ہیں اور ہر پیشکش شرح مبادلہ، رفتار تبادلہ، اور فروخت کنندہ کی طرف سے عائد کردہ دیگر شرائط و ضوابط میں دوسری پیشکش سے مختلف ہوگی۔ فروخت کنندہ کی پیشکش کو قبول کر کے آپ اس پیشکش کی شرائط و ضوابط پر پابند رہنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ فروخت کنندہ کی طرف سے صراحت کردہ شرائط و ضوابط تمام صورتوں میں قانوناً درست تصور کی جاتی ہیں ماسوائے اگر وہ اس معاہدہ سے متصادم ہوں یا اس کی خلاف ورزی کرتی ہوں، غیر قانونی، غیر معقول ہوں یا بصورت دیگر ان کی تعمیل کرنا مشکل ہو (جس کا Paxful کی واحد و مطلق صوابدیدگی پر تعین کیا گیا ہو)، یا اگر ٹرانزیکشن کے دونوں صارفین ایسی پیشکش کی شرائط و ضوابط میں تبدیلی کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ فروخت کنندہ کی پیشکش کی شرائط و ضوابط کو احتیاط سے پڑھیں اور ان پر عین درست طریقے سے عمل کریں۔ اگر آپ پیشکش کی شرائط و ضوابط پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو آپ کی ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔ جب تک آپ پیشکش میں درج تمام شرائط و ضوابط پر عمل نہ کر لیں، کبھی بھی ادائیگی نہ بھیجیں۔ اگر آپ شرائط و ضوابط پر عمل کیے بغیر ادائیگی جمع کراتے ہیں، تو Paxful آپ کی ادائیگی کی بازیابی کے لیے تنازعہ کے عمل میں آپ کی معاونت نہیں کر سکے گا۔
      3. ادائیگی کی تصدیق اور Paxful ایسکرو سے ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر مقفل کرنے کی ہدایات فراہم کرنا، فروخت کنندہ کی اکیلے کی ذمہ داریاں ہیں، نہ کہ Paxful کی۔ فروخت کنندہ کی شرائط و ضوابط کی مناسب تکمیل کے بعد بھی اگر فروخت کنندہ آپ کو ڈیجیٹل اثاثے جاری نہیں کرتا ہے، تو مخصوص ٹرانزیکشن چیٹ کے اندر نامزد کردہ تنازعہ بٹن کے ذریعے فوری طور پر مسئلے کی اطلاع دیں۔ Paxful سپورٹ تنازعہ کا جائزہ لے گی اور اسے حل کرے گی۔ اس تنازعہ کا حل کے عمل کو ذیل میں "سیکشن 8 - Paxful کے تنازعہ کا حل کے عمل کار کے ذریعے تنازعاتی ٹرانزیکشن" میں مزید وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ اس تنازعہ کا حل کے عمل کی تعمیل نہیں کرتے ہیں، تو Paxful اس معاملے میں آپ کی معاونت نہیں کر سکے گا۔
    2. ڈیجیٹل اثاثے فروخت کرنا

      Paxful مارکیٹ پلیس پر ڈیجیٹل اثاثے فروخت کرتے وقت:

      1. فروخت کنندگان کو مناسب وقت میں، اور پیشکش کی شرائط میں بیان کردہ ایک مخصوص وقت کے اندر اندر، ادائیگی کی تصدیق اور اس پر کارروائی کرنی چاہیے۔ جب خریدار پیشکش کی شرائط کی مطابقت میں آپ کو ادائیگی بھیج دیتا ہے، تو یہ آپ کا مکمل فریضہ اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ادائیگی کی فوری طور پر تصدیق اور اس پر کارروائی کریں اور پھر Paxful ایسکرو سے ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر مقفل کر کے اسے خریدار کو جاری کریں۔ اگر آپ پیشکش کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو آپ اپنے مقفل شدہ ڈیجیٹل اثاثوں کو واپس حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہو سکتے ہیں۔
      2. فروخت کنندہ کی حیثیت سے آپ ڈیجیٹل اثاثوں کی فروخت کے ذریعے کی گئی اس معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں تمام خطرات اور ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں۔ تمام قابل ادائیگی ٹیکس ادا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کے فروخت کنندہ ہونے کی حیثیت سے Paxful آپ سے Paxful ایسکرو میں ڈیجیٹل اثاثوں کو مقفل کرنے پر آپ سے فروخت سے مشروط فیس وصول کرتا ہے۔ جب تک کہ Paxful کی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر بصورت دیگر کوئی اور تعین نہ کیا جائے، Paxful فروخت کنندہ کو کسی بھی نقصان کی تلافی نہیں کرے گا چاہے یہ نقصان اس معاہدے کی خلاف ورزی، دھوکہ دہی یا کسی اور وجہ سے ہوا ہو اور ہماری فیس کسی بھی حالات میں واپس نہیں کی جائے گی۔
      3. Paxful ایسکرو سے ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر مقفل کرنے سے پہلے آپ کی جانب سے موصول شدہ کسی بھی ادائیگی پر مکمل طور پر عمل کاری اور آپ کو ادائیگی موصول ہونے کی تصدیق کی جانی چاہیے۔ اگر آپ ادائیگی کی درست طریقے سے تصدیق کرنے اور آپ کو ادائیگی موصول ہونے سے پہلے ہی آپ ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر مقفل کر دیتے ہیں تو Paxful آپ کے نقصان کا ذمہ دار نہ ہو گا۔ آپ کو اپنے خریدار کے تیئں ہوشیار اور جواب دینے والا بننا چاہیے۔ آپ کو کسی بھی بے فعال پیشکش کو غیر فعال کر دینا چاہیے۔
      4. Paxful کی مارکیٹ پلیس کے کسی بھی حصے (جیسے آپ کا تعارف، پیشکش کی شرائط یا ٹرانزیکشن چیٹ) میں اپنی ویب سائٹ کی تشہیر کرنا جو Paxful کی سروسز سے ہٹ کر ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کی ترغیب دیتی ہو، تو ایسی تشہیر کی سختی کے ساتھ ممانعت کی گئی جاتی ہے۔ محدود صورتوں میں، آپ کی ویب سائٹ کو اشتراک کرنے کی اجازت دی گئی ہے اگر وہ ویب سائٹ فروخت کنندہ کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جس کا مقصد ٹرانزیکشن ہدایات میں ٹرانزیکشن (یعنی قابل اعتماد فریق ثالث ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ پراسیس کاری) کو مکمل کرنا ہے؛ بشرطیکہ ایسی بیرونی ویب سائٹس کے استعمال کو پیشکش کی شرائط میں واضح کیا گیا ہو اور ایسی ویب سائٹس میں کوئی دیگر تشہیر یا آپ کی رابطہ کی معلومات شامل نہ ہو۔
    3. تعمیل

      1. Paxful اور سروسز کسی بھی تیسری پارٹی، بشمول کوئی گفٹ کارڈ جاری کنندہ یا مزید دیگر کسی کے ساتھ الحاق یافتہ یا وابستہ نہیں ہیں، نہ ہی کسی تیسری پارٹی کی جانب سے اس کی تائید یا سرپرستی کی جاتی ہے۔ نامزد شدہ ٹریڈ مارکس، برانڈز اور دیگر شناخت کنندگان صرف اور صرف ان کے مالکان کی اپنی ملکیت ہیں۔ Paxful اور اس کی سروسز ایسے مالکان کی طرف سے یا ان کے ساتھ کسی بھی طرح سے توثیق شدہ، سرپرستی کردہ، منسلک یا الحاق یافتہ نہیں ہیں۔
      2. Paxful ایک لائسنس یافتہ گفٹ کارڈ وینڈر یا کسی گفٹ کارڈ جاری کنندہ کا مجاز ڈیلر نہیں ہے۔ کوئی بھی گفٹ کارڈز جنہیں آپ Paxful مارکیٹ پلیس استعمال کرنے والے صارف سے براہ راست موصول کرتے ہیں وہ فریق ثالث مرچنٹ کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہوتے ہیں جس ("جاری کنندہ") کے ساتھ اسے چھڑایا/ریڈیم کرایا جا سکتا ہے۔ Paxful کسی بھی جاری کنندہ(کنندگان) کے افعال یا غلطیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، یا نہ ہی Paxful مارکیٹ پلیس کا استعمال کرتے ہوئے جاری کنندہ کے گفٹ کارڈ سے وابستہ کسی بھی فیس، میعاد ختم ہونے کی تاریخوں، جرمانوں یا شرائط و ضوابط کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ ایک صارف سے گفٹ کارڈ وصول کر کے، آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے گفٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط کو پڑھ لیا ہے، اور Paxful کو نمائندگی کرتے ہیں کہ آپ گفٹ کارڈ جاری کنندہ کی شرائط و ضوابط، یا قابل اطلاق قانون کے تحت ایسے گفٹ کارڈز استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
      3. ہماری ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس پر گفٹ کارڈز کو بروکر کرنے یا فروخت شدہ کو دوبارہ فروخت کی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے۔ آپ لازماً گفٹ کارڈ کے حقدار مالک ہونے چاہئیں اور Paxful کی درخواست پر آپ اپنے گفٹ کارڈ کی ملکیت کا درست ثبوت (جیسے رسید) Paxful کو فراہم کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ Paxful اس بارے میں کوئی دعوٰی، نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا ہے کہ ویب سائٹ پر فریق ثالث ادائیگی کا کوئی بھی طریقے Paxful کی سروس کے ذریعے لین دین کرنے دیتے ہیں، یا یہ کہ ہماری ویب سائٹ پر کوئی بھی فریق ثالث ادائیگی کے طریقے ہماری سروسز کو سپورٹ کرتے ہیں یا ہماری سروسز ان کی سپورٹ کرتی ہے۔ اگر فریق ثالث اجازت نہ دیتا ہو تو آپ کو Paxful کے ساتھ ایسے فریق ثالث ادائیگی کے طریقے استعمال نہیں کرنے چاہئیں
      4. آپ اس دائرہ اختیار(ات) میں نافذ تمام قوانین و ضوابط کی تعمیل کرنے کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں جس میں آپ کا لین دین کیا جاتا ہے۔
      5. تمام لین دین Paxful کے اندر ہی کیے جانے چاہیں۔ Paxful پلیٹ فارم ہٹ کر کہیں اور لین دین کرنا یا بیرونی رابطے کی تفصیلات کا تبادلہ کرنا سختی سے منع ہے۔
    4. منتقلی کی حدود۔ ہم اپنی واحد صوابدیدگی پر، کسی بھی تجویز کردہ منتقلی کے لین دین کے سائز، قسم، یا انداز پر حدود یا پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، جیسے فروخت کے لیے پوسٹ کیے جانے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی مجموعی مقدار پر حد عائد کرنا۔
    5. کوئی گارنٹی نہیں۔ Paxful اس بات کی ضمانت نہیں دیتا ہے کہ آپ اس کی مارکیٹ پلیس پر ڈیجیٹل اثاثے فروخت کرنے کے قابل ہوں گے۔ Paxful کی مارکیٹ پلیس کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کا عمل اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ بعد میں کسی بھی وقت مارکیٹ پلیس کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کو خرید یا فروخت کر سکیں گے۔
    6. تعلق داری۔ اس معاہدہ میں کسی بھی بات سے نہ تو یہ مراد ہے اور نہ ہی یہ کوئی تعلق داری، مشترکہ اقدام، ایجنسی، صلاح کاری یا تولیت کو تشکیل دیتی ہے، آپ اور Paxful ایک دوسرے کے حوالے سے معاہدے کے آزاد فریق ہیں۔
    7. معلومات کی درستگی۔ آپ اس بات کی نمائندگی کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ سروسز کے ذریعے جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ عین درست اور مکمل ہے۔ آپ یہ تسلیم اور قبول کرتے ہیں کہ Paxful کسی بھی غلطیوں یا کوتاہی کا ذمہ دار نہیں ہے جو سروسز کے ذریعے شروع کی گئی کسی بھی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں آپ سے سرزد ہوتی ہیں، مثال کے طور پر، اگر آپ والیٹ ایڈریس کو غلط ٹائپ کرتے ہیں یا بصورت دیگر غلط معلومات فراہم کر دیتے ہیں۔ ہم آپ کی پرزور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے لین دین کی تفصیلات کا، انہیں سروسز کے ذریعے مکمل کرنے سے پہلے، احتیاط سے جائزہ لیں۔
    8. کوئی منسوخیاں یا ترامیم نہیں ہوں گی؛ والیٹ سرگرمیاں۔ سروسز کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک پر ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھیجنے کے بعد، Paxful آپ کی ٹرانزیکشن کو منسوخ کرنے یا اس میں ترمیم کرنے میں آپ کی معاونت نہیں کر سکتا ہے۔ Paxful کو کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہے اور یہ کسی بھی منسوخی یا ترمیم کی درخواستوں کو سہل بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ Paxful کسی بھی مقفل شدہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ذخیرہ یا اپنی تحویل میں نہیں رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات ہمیشہ ان کے متعلقہ نیٹ ورکس یا بلاکچینز پر ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی کے تمام لین دین ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک کے اندر انجام دئیے جاتے ہیں، نہ کہ Paxful پر۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی ہے کہ ٹرانزیکشن پر ڈیجیٹل کرنسی نیٹورک پر عمل کاری کی جائے گی۔ Paxful کسی بھی ٹرانزیکشن پر عمل کاری کرنے سے انکار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اگر قانون ایسا کرنے کا تقاضا کرتا ہے یا اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ لین دین اس معاہدے میں بیان کردہ ہماری شرائط و ضوابط کے خلاف ہے۔ آپ بذریعہ ہذا یہ قبول اور تسلیم کرتے ہیں کہ آپ ازروئے قانون اجازت دی گئی زیادہ سے زیادہ حد تک، اپنے والیٹ کے تحت ہونے والی تمام سرگرمیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اپنے والیٹ تک کسی بھی مجاز یا غیر مجاز رسائی کے تمام خطرات/جوکھم کو بھی قبول کرتے ہیں۔
    9. ٹیکس۔ یہ تعین کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان ٹرانزیکشن پر، اگر کوئی ہو، تو کیا ٹیکس لاگو ہوتا ہے جن ٹرانزیکشن کے لیے آپ نے سروسز کے ذریعے لین دین کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ صحیح ٹیکس اتھارٹی کو اطلاع دیں اور درست ٹیکس ادا کریں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ Paxful یہ تعین کرنے کا ذمہ دار نہیں ہے کہ آیا آپ کی ڈیجیٹل کرنسی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے یا نہیں یا یہ کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی ٹرانزیکشن پر لاگو کوئی بھی ٹیکس جمع کرنے، رپورٹ کرنے، تھام کر رکھنے یا بھیجنے کا ذمہ دار نہیں ہے۔
    10. صارف کی ساکھ۔ جب آپ کسی لین دین میں مشغول ہوتے ہیں، تو ہم دیگر صارفین کو آپ کے ساتھ ان کے تعامل پر رائے دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر صارفین کو یقین ہے کہ آپ نے اس معاہدے کی کسی بھی طرح سے خلاف ورزی کی ہے تو ہم صارفین کو رپورٹ کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔ یہ رپورٹیں خفیہ ہوتی ہیں، لیکن ہم انہیں ایک تنازعہ کے سلسلے میں استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ سیکشن 8 میں بیان کیا گیا ہے۔
    11. ٹرانزیکشن کی ہسٹری۔ آپ اپنے اکاؤنٹ سے اپنی ٹرانزیکشن کی ہسٹری ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ایسی تصدیق فراہم کرنے میں سروسز کی ناکامی ایسی ٹرانزیکشن کی شرائط کو متعصب یا باطل نہیں کرے گی۔
    12. Paxful Pay۔ Paxful نے اشیاء اور سروسز کی آن لائن خریداری کے لیے کچھ مرچنٹس کو Paxful کو بطور ادائیگی کا طریقہ قبول کرنے کا اختیار دیا ہے ("مجاز مرچنٹس")۔ آپ چیک آؤٹ پر یا بوقت ادائیگی "Paxful Pay" کے آپشن کو منتخب کر کے ایک مجاز مرچنٹ کو ادائیگی کر سکتے ہیں۔ Paxful Pay آپ کو آپ کے اکاؤنٹ میں دستیاب ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یا آپ کو کسی فروخت کنندہ سے مربوط کرنے کے لیے ہماری مارکیٹ پلیس کی طرف جانے میں رہنمائی کرے گا۔ اگر آپ ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے کے لیے کسی فروخت کنندہ سے ڈیجیٹل اثاثے خریدتے ہیں، تو اس معاہدے کے سیکشن 7.1 میں بیان کردہ شرائط لاگو ہوں گی۔
    13. مرچنٹ اشیاء۔ Paxful کسی بھی ایسی اشیاء یا سروسز کے لیے ذمہ دار نہیں ہے جو آپ اپنے اکاؤنٹ یا Paxful Pay پروڈکٹ کو استعمال کرتے ہوئے کسی مجاز مرچنٹ سے خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی مجاز مرچنٹ کے ساتھ کسی تنازعہ کا سامنا ہے، تو آپ کو اس مجاز مرچنٹ کے ساتھ تنازعہ کو براہ راست حل کرنا چاہیے۔
    14. واپسی، رقوم کی واپسی۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے کسی تیسری پارٹی سے کوئی سامان یا سروس خریدتے ہیں، تو یہ عمل حتمی تصور کیا جاتا ہے۔ ہم رقوم یا اشیاء کی واپسی پر عمل کاری نہیں کرتے ہیں۔ ایک مجاز مرچنٹ اپنی واحد صوابدیدگی پر اور اپنی پالیسیوں کی مطابقت میں آپ کو واپسی، اسٹور کریڈٹ یا ایک گفٹ کارڈ کی پیشکش کر سکتا ہے۔
    15. Paxful سروسز کے لیے فیس وصول کرتا ہے، قابل اطلاق فیس، آپ کی جانب سے کسی بھی سروس، جس پر فیس لاگو ہو گی، کو استعمال کرنے سے پہلے ظاہر کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے "Paxful فیس" دیکھیں۔ ہماری فیسیں تبدیلی سے مشروط ہیں اور Paxful اپنی قیمتوں اور فیسوں میں کسی بھی وقت کمی/بیشی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  8. Paxful کے تنازعہ کا حل کے عمل کار کے ذریعے تنازعاتی ٹرانزیکشن

    1. متنازعہ ٹرانزیکشن۔ بیشتر معاملات میں، ایک تنازعہ کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ، خریداروں اور فروخت کنندگان کا آپس میں بات چیت کرنا، یہ جاننے کے لیے مل کر کام کرنا کہ کیا ہوا ہے، اور ایک قابل اتفاق حل تک پہنچنا ہے۔ جب خریدار اور فروخت کنندہ کسی قابل اتفاق حل پر نہیں آتے ہیں تو Paxful کی سپورٹ ٹیم ("Paxful سپورٹ") مدد کر سکتی ہے۔ کوئی بھی فریق ٹرانزیکشن کے سلسلے میں تنازعہ کا حل کے عمل کار ("متنازعہ ٹرانزیکشن" یا "تنازعہ") کو شروع کر سکتا ہے۔ تنازعات صرف ایسی ٹرانزیکشنز پر شروع کیے جا سکتے ہیں جو خریدار کی جانب سے مکمل ادا شدہ کے طور پر نشاندہی کردہ ہوں۔ ان ٹرانزیکشن کو عام طور پر متنازعہ، معکوس، یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے جو ٹرانزیکشن خریدار کی جانب سے مکمل طور پر ادا شدہ نشان زد نہیں ہیں، خریدار کی طرف سے منسوخ کر دی گئی ہیں، پیشکش میں بیان کردہ مدت وقت کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے خودکار طور پر منسوخ ہو گئی ہیں، پہلے ہی متنازعہ اور حل شدہ ہیں یا جہاں پر فروخت کنندہ نے خریدار کو ڈیجیٹل اثاثے جاری کر دئیے ہیں۔
    2. تنازعہ کا حل کا عمل کار۔ ذیل میں دئیے گئے اقدامات کو Paxful سپورٹ کسی تنازعہ کی صورت میں اختیار کرتی ہے۔

      1. آغاز کرنا

        آپ اپنے Paxful اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے، جس ٹرانزیکشن پر آپ تنازعہ کرنا چاہتے ہیں اسے کھول کر اور "تنازعہ" بٹن کو منتخب کر کے تنازعہ شروع کر سکتے ہیں۔ "تنازعہ" بٹن صرف اس صورت میں فعال دکھائی دے گا جب ٹرانزیکشن کو خریدار کی طرف سے مکمل ادا شدہ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے آپ تنازعہ شروع کرنے کے بعد، آپ پیش کردہ آپشن سے تنازعہ کی قسم کا انتخاب کریں گے اور آپ کے تنازعہ کا سبب بننے والے مسئلہ کی وضاحت کریں گے۔

        اگر آپ فروخت کنندہ ہیں تو آپ کے تنازعہ کو بیان کرنے کے لیے پیش کردہ اختیارات درج ذیل ہیں:

        • کوئن مقفل کرنیوالا (یعنی جواب نہ دہندہ خریدار) – خریدار نے ٹرانزیکشن کو مکمل طور پر ادا شدہ نشان زد کیا ہے، لیکن یہ جواب نہیں دے رہا اور غیر فعال ہے۔
        • ادائیگی کا مسئلہ – خریدار فعال ہے اور اس نے ادائیگی کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔
        • دیگر – ایک کھلا آپشن جہاں آپ بیان کر سکتے ہیں کہ کیا مسئلہ اس تنازعہ کا سبب بنا ہے۔ خریدار آپ کی تفصیل کو دیکھنے کے قابل ہو گا۔

        اگر آپ خریدار ہیں تو آپ کے تنازعہ کو بیان کرنے کے لیے پیش کردہ اختیارات درج ذیل ہیں:

        • جواب نہ دینے والا وینڈر – آپ نے ادائیگی کر دی ہے، لیکن فروخت کنندہ جواب نہیں دے رہا اور غیر فعال ہے۔
        • ادائیگی کا مسئلہ – آپ نے ادائیگی کر دی ہے، لیکن فروخت کنندہ دعوٰی کرتا ہے کہ ادائیگی کے ساتھ مسائل ہیں اور ڈیجیٹل اثاثے جاری کرنے سے انکار کرتا ہے۔
        • دیگر – ایک کھلا آپشن جہاں آپ بیان کر سکتے ہیں کہ کیا مسئلہ اس تنازعہ کا سبب بنا ہے۔ فروخت کنندہ آپ کی تفصیل کو دیکھنے کے قابل ہو گا۔
      2. اطلاع

        تنازعہ جمع کرانے کے بعد، Paxful سپورٹ ای میل کے ذریعے اور مارکیٹ پلیس میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے دستیاب ٹرانزیکشن چیٹ خصوصیت کے ذریعے پیغام بھیج کر دوسرے فریق کو متنبہ کرتے ہوئے مطلع کرے گی کہ تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اگر آپ کی ٹرانزیکشن میں سے کسی پر تنازعہ کیا جا رہا ہے، تو Paxful سپورٹ آپ کو بتائے گی کہ کس ٹرانزیکشن پر تنازعہ کیا جا رہا ہے اور ٹرانزیکشن پر کیوں تنازعہ کیا جا رہا ہے۔

      3. جواب

        تنازعہ کا جائزہ لیں اور Paxful سپورٹ کو جو کچھ ہوا ہے اس کی وضاحت فراہم کریں۔ اپنی وضاحت کی تائید کے لیے آپ کے پاس موجود کسی ثبوت کو بھی شامل کریں، جیسا کہ ادائیگی کا ثبوت، ملکیت کا ثبوت یا اس بات کا ثبوت کہ آپ کو ادائیگی موصول ہوئی یا نہیں ہوئی ہے۔

      4. Paxful جائزہ

        Paxful سپورٹ متنازعہ ٹرانزیکشن پر پوچھ گچھ کرے گی اور دونوں فریقین کے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ Paxful سپورٹ مختلف عوامل کا جائزہ لے کر تنازعات کو حل کرتی ہے جیسا کہ ذیل میں سیکشن 8 میں بیان کیا گیا ہے۔

    3. تنازعہ کا جائزہ۔ تنازعہ کا جائزہ کے دوران، Paxful سپورٹ آپ کو ہدایات دے سکتی ہے جن پر آپ کو عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو دی جانیوالی ہدایات میں آپ سے اضافی شواہد فراہم کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ اضافی آئی ڈی تصدیق، ادائیگی کا ثبوت، کوئی تصویر، آڈیو، یا ویڈیو ثبوت، یا کوئی بھی دیگر دستاویزات جو Paxful کے خیال میں متعلقہ ہو سکتا ہے اور آپ سے ایک مخصوص مدت وقت کے اندر اندر اس طرح کا ثبوت فراہم کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں تنازعہ کا حل آپ کے خلاف ہو سکتا ہے۔ Paxful سپورٹ تنازعہ موصول ہونے کے بعد عموماً 30 دنوں کے اندر اندر مارکیٹ پلیس میں ٹرانزیکشن چیٹ خصوصیت کے ذریعے اپنے فیصلے کا نوٹس فراہم کرے گی، لیکن کچھ حالات میں، اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
    4. جواب نہ دینا۔ جب آپ کسی ٹرانزیکشن میں شامل ہوتے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ آپ ٹرانزیکشن کے شروع ہونے سے لے کر ٹرانزیکشن کے مکمل، منسوخ یا حل ہونے تک فعال اور دستیاب رہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو Paxful سپورٹ کی جانب سے متعین کردہ وقت کے اندر اندر متنازعہ ٹرانزیکشن میں Paxful سپورٹ کی درخواست کا جواب فراہم کرنے کے قابل ہونا چاہیے یا بصورت دیگر آپ کو جواب نہ دہندہ سمجھا جائے گا اور تنازعہ کا حل آپ کے خلاف پیش کیا جا سکتا ہے۔
    5. چارج بیک۔ ایک فریق کو ٹرانزیکشن کے لیے استعمال کردہ ادائیگی کے طریقہ کار کی بنیاد پر اضافی خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے چاہے اگر Paxful کا تنازعہ حل کرنے کا عمل اس فریق کے حق میں ہو۔ اس معاہدہ میں بیان کردہ تنازعہ کا حل کا عمل کار ان تمام طریقوں/تدارک سے الگ ہے جو ایک خریدار یا فروخت کنندہ کے پاس ایک ٹرانزیکشن کے سلسلے میں استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ Paxful چارج بیکس کو شروع کرنے یا تصفیہ کرنے کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی یہ تب جوابدہ ہو گا اگر کوئی فریق ٹرانزیکشن میں استعمال شدہ ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے، بشمول تنازعہ بند ہونے کے بعد، فریق کے لیے دستیاب ایونیو کے ذریعے ٹرانزیکشن کو واپس پلٹ دیتا ہے، چارج بیک کرتا ہے یا بصورت دیگر تنازعہ کرتا ہے۔
    6. تنازعات کا حل۔ متنازعہ ٹرانزیکشن کو زیادہ عام طور پر Paxful سپورٹ کے ذریعے حل کیا جاتا ہے جو تنازعہ کا حل کے عمل کار کے مکمل ہو جانے پر تنازعہ سے مشروط ڈیجیٹل اثاثہ جات کو متنازعہ ٹرانزیکشن کے خریدار یا فروخت کنندہ کو منتقل کر دیتی ہے۔

      ذیل میں کچھ منتخب کردہ حالات دیے گئے ہیں تاکہ آپ کو اس بارے میں بصیرت فراہم کر سکیں کہ Paxful ایک متنازعہ ٹرانزیکشن کو کیسے حل کر سکتا ہے۔ اس سے مراد ایک جامع فہرست نہیں ہے۔ تنازعہ کے مخصوص حقائق اور صارفین کے فراہم کردہ شواہد، کسی بھی تنازعہ کے حل پر اثر انداز ہوں گے۔

      Paxful سپورٹ خریدار کے حق میں تنازعہ حل کر سکتی ہے جب درج ذیل میں سے کم از کم ایک معیار کو پورا کیا جاتا ہے:

      • خریدار نے ٹرانزیکشن کی پیشکش کی تعمیل میں فروخت کنندہ کی فراہم کردہ ابتدائی ہدایات کے مطابق ادائیگی کی ہے اور خریدار نے اس بات کا خاطر خواہ ثبوت فراہم کیا ہے کہ ادائیگی ان ہدایات کے مطابق کی گئی تھی۔ جب خریدار، فروخت کنندہ کی اُن تمام شرائط و ضوابط کو پورا کر لیتا ہے جو اس وقت پوسٹ شدہ تھیں جب خریدار نے انہیں قبول کیا اور خریدار نے ادائیگی کر دی ہے تو فروخت کنندہ کی جانب سے ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے سے انکار کرنا اس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
      • فروخت کنندہ جواب نہیں دے رہا ہے اور Paxful سپورٹ کی طرف سے درخواست کردہ مدت وقت کے اندر اندر خاطر خواہ جواب فراہم نہیں کیا ہے۔
      • ٹرانزیکشن کے لیے ادائیگی کسی تیسری پارٹی کو کی جاتی ہے یا ادائیگی ایسے ادائیگی اکاؤنٹ میں کی جاتی ہے جو فروخت کنندہ کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔

      Paxful سپورٹ تنازعہ کو فروخت کنندہ کے حق میں حل کر سکتی ہے جب درج ذیل میں سے کسی ایک معیار کو پورا کیا جاتا ہے:

      • خریدار نے ادائیگی فراہم نہیں کی ہے، مکمل ادائیگی فراہم نہیں کی ہے یا ٹرانزیکشن پیشکش کی تعمیل میں فروخت کنندہ کی فراہم کردہ ابتدائی ہدایات کے مطابق ادائیگی فراہم نہیں کی ہے۔
      • خریدار کی طرف سے کی گئی ادائیگی کو ادائیگی فراہم کنندہ یا پراسیسر کی طرف سے تھام لیا گیا، معطل، منجمد یا روک دیا گیا ہے۔ اس میں ایسے حالات شامل ہیں جن میں خریدار نے چارج بیک کر لیا ہے یا اپنے بینک یا پیمنٹ کارڈ اجراء کنندہ کے ذریعے ادائیگی پر تنازعہ کیا ہے۔
      • خریدار جواب نہیں دے رہا ہے اور Paxful سپورٹ کی طرف سے درخواست کردہ مدت وقت کے اندر خاطر خواہ جواب فراہم نہیں کیا ہے۔
      • ٹرانزیکشن کے لیے ادائیگی کسی تیسری پارٹی کی طرف سے کی جاتی ہے یا ادائیگی ایسے ادائیگی اکاؤنٹ سے کی جاتی ہے جو خریدار کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔

      اگر کسی متنازعہ ٹرانزیکشن کا خریدار یا فروخت کنندہ جعلی معلومات یا جعلی دستاویزات فراہم کرتا ہے یا جھوٹے دعوے کرتا ہے یا بصورت دیگر حیلے بازی کے حربے استعمال کرتا ہے، تو تنازعہ فوری طور پر ایسے صارف کے خلاف حل کیا جا سکتا ہے اور ایسے صارف کے اکاؤنٹ کو Paxful سپورٹ کی صوابدیدگی پر فوری طور پر معطل یا ہٹایا جا سکتا ہے۔

      کچھ ایسے حالات میں جہاں کوئی بھی فریق معیار کو پورا نہیں کر پاتا ہے، یا یہ دیگر طریقوں سے غیر واضح ہو یا یہ تعین کرنا ممکن نہ ہو کہ کس فریق نے Paxful کی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر تنازعہ کے حل کے معیار کو پورا کیا ہے، تو Paxful تنازعہ سے مشروط ڈیجیٹل اثاثوں کو خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین یکساں یا غیر یکساں طور پر تقسیم کر کے تنازعہ حل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

    7. اپیل۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ Paxful نے تنازعہ کو جس انداز سے حل کیا ہے وہ اس معاہدے کے مطابق نہیں ہے، تو آپ کو اپیل کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔ اپیل کی درخواست کرنے کے لیے، آپ کو Paxful سپورٹ کے فیصلے کا نوٹس موصول ہونے کے 10 تقویمی دنوں کے اندر اندر Paxful کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر کے ہمیں فی الفور تحریری طور پر مطلع کرنا ہو گا اور ہمیں اپنی درخواست کے لیے معاملے میں معاونت/تائید کرنے والی خاطر خواہ تفصیلات اور ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ آپ کی اپیل کو خاص کر یہ نشاندہی کرنی چاہیے کہ آپ کو کس طرح سے یقین ہے کہ Paxful نے اس معاہدے کی شرائط کی رو سے تنازعہ کو غلط طریقے سے حل کیا اور اس طرح کے غلط فیصلے کا ثبوت فراہم کرنا چائیے۔

      برائے مہربانی ذہن نشیں کر لیں کہ چاہے تنازعہ کے عمل کار کے دوران یا عام طور پر ہماری سروسز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی وقت، آپ ایک مہذب لہجہ اختیار کرنے اور دیگر صارفین اور Paxful سپورٹ کے ساتھ احترام سے پیش آنے کے پابند رہیں گے۔ عام طور پر دیکھیں، "سیکشن 13 - ممنوعہ استعمال"۔

    8. حتمی فیصلہ۔ آپ اس بات کو تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ تنازعہ سے متعلق Paxful کا فیصلہ قطعی، حتمی اور پابند کرنیوالا ہوگا جیسا کہ اس معاہدے میں بیان کیا گیا ہے۔ Paxful، اپنے فیصلوں کے حوالے سے، خریدار یا فروخت کنندہ کو جوابدہ نہ ہو گا۔
  9. PAXFUL سروسز استعمال کرنے کے لیے فیس

    1. والیٹ بنانا مفت ہے۔ Paxful سروسز کے لیے فیس وصول کرتا ہے، آپ کی جانب سے کسی بھی سروس، جس پر فیس لاگو ہو گی، کو استعمال کرنے سے پہلے قابل اطلاق فیس ظاہر کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے "Paxful فیس" دیکھیں۔ ہماری فیسیں تبدیلی سے مشروط ہیں اور Paxful اپنی قیمتوں اور فیسوں میں کسی بھی وقت کمی/بیشی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  10. سروسز یا مائنرز فیسوں کو منسوخ کرنے کا کوئی حق نہیں

    1. اگر آپ کوئی ایسی سروس استعمال کرتے ہیں جس پر چارج لاگو ہوتا ہے، یا آپ سروسز کے ذریعے مائنرز فیس کے ساتھ ٹرانزیکشن شروع کرتے ہیں، تو آپ یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ آپ سروس یا ٹرانزیکشن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، آپ رقم کی واپسی یا تلافی کے اہل نہیں ہوں گے۔
  11. سروسز روک دینا

    1. ہم، اپنی صوابدیدگی پر اور آپ کو کسی معاوضہ کے بغیر، پیشگی نوٹس کے ساتھ یا اس کے بغیر اور کسی بھی وقت، ہماری سروسز کے کسی بھی حصے میں، عارضی یا مستقل طور پر، ترمیم کر سکتے ہیں یا اسے روک سکتے ہیں۔
  12. سروسز اور اکاؤنٹ کی معطلی یا برطرفی؛ آپ کے والیٹ تک رسائی کو محدود کرنا

    1. ہم اپنی واحد اور مطلق صوابدیدگی پر، فوری طور پر اور پیشگی نوٹس کے بغیرِ یہ کر سکتے ہیں: (a) کسی بھی یا تمام سروسز تک آپ کی رسائی کو معطل، محدود، یا ختم کر سکتے ہیں (بشمول آپ کے والیٹ تک رسائی کو محدود کرنا)، اور/یا (b) آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال یا منسوخ کر سکتے ہیں اگر: (i) ہم سے قابل اطلاق قانون، فیشئلی درست طلبی، عدالتی حکم، یا حکومتی اتھارٹی کے پابند کرنے والے حکم کے ذریعے ایسا کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے؛ (ii) ہمیں معقول حد شبہ ہے کہ آپ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے یا کر سکتے ہیں؛ (iii) آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کسی زیر التواء قانونی چارہ جوئی، چھان بین، یا حکومتی کارروائی کے تابع ہے اور/یا ہم نے آپ کے اکاؤنٹ کی سرگرمی سے منسلک قانونی یا انضباطی عدم تعمیل کے بہت زیادہ خطرے کو محسوس کیا ہے؛ (iv) ہمارے سروس شراکت دار آپ کے استعمال کی معاونت کرنے کے قابل نہیں ہیں؛ (v) آپ نے کوئی ایسی کارروائی کی ہے جسے ہمارے کنٹرولز اور طریقہ کار کے ساتھ فریب دہی سمجھا گیا ہے یا (vi) ہم لگتا ہے کہ ایسا کرنا آپ سمیت، ہمیں، ہمارے صارفین، یا ہمارے ملازمین کو خطرے یا نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری تھا۔ اگر ہم سروسز تک آپ کی رسائی کو محدود کرنے یا اس سے انکار کرنے کے اپنے حقوق کو استعمال کرتے ہیں، تو ہم آپ کو سروسز تک رسائی دینے کے ہمارے انکار کے سبب کسی بھی نتائج، بشمول نتیجتاً آپ کو ہونے والی تاخیر، نقصان یا تکلیف/زحمت کے ذمہ دار نہ ہوں گے۔
    2. اگر ہم آپ کے اکاؤنٹ کو معطل یا بند کرتے ہیں، کسی وجہ سے آپ کا سروسز کا استعمال ختم کر دیتے ہیں، یا آپ کے والیٹ تک رسائی کو محدود کرتے ہیں، تو ہم آپ کو اپنی کارروائیوں کا نوٹس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ماسوائے کہ اگر عدالتی حکم یا دیگر قانونی عمل کاری ہمیں آپ کو ایسا نوٹس فراہم کرنے سے منع کرتی ہو۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بعض ایسے اقدامات، بشمول آپ کے اکاؤنٹ یا والیٹ تک رسائی کو محدود کرنا، انہیں معطل، یا بند کرنے کا ہمارا فیصلہ خفیہ معیارات پر مبنی ہو سکتا ہے جو معیارات ہمارے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی پروٹوکولز کے لیے ضروری ہیں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ Paxful پر آپ کو اپنے رسک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے طریقہ کاروں کی تفصیلات بتانے کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔ جب ہم کسی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ یا آپ کے والیٹ تک رسائی کو معطل کر دیتے ہیں، تو معطلی کی وجوہات باقی نہ رہنے پر ہم معطلی کو جلد از جلد ہٹا دیں گے، تاہم ہم آپ کو مطلع کرنے کے پابند نہیں ہیں کہ ایسی معطلی (اگر کبھی ہٹائی تو) کب ہٹائی جائے گی۔
    3. اگر آپ کے Paxful والیٹ میں ڈیجیٹل اثاثے موجود ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ میں قابل اطلاق قانون کے مطابق مجوزہ عرصے تک کوئی سرگرمی نہیں کی گئی ہے، تو ہمیں آپ کے اکاؤنٹ میں ایسے بقیہ ڈیجیٹل اثاثوں کو متروکہ جائیداد اور لاوارث املاک کے قوانین کے مطابق غیر دعوٰی کردہ املاک کے طور پر مطلع کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو ہم آپ کو تحریری نوٹس فراہم کرنے کے لیے مناسب کوششیں کریں گے۔ اگر آپ نوٹس کی وصولی کے سات (7) کاروباری دنوں کے اندر اندر ایسے کسی نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں، یا بصورت دیگر جیسے قانون تقاضا کرتا ہے، تو ہمیں ایسے کسی بھی ایسے ڈیجیٹل اثاثوں کو غیر دعوٰی کردہ املاک کے طور پر قابل اطلاق دائرہ اختیار کو فراہم کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ہم قابل اطلاق قانون کی اجازت کے مطابق ایسے غیر دعوٰی کردہ ڈیجیٹل اثاثوں سے ڈورمینسی فیس یا دیگر انتظامی معاوضہ کی کٹوتی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
  13. ممنوعہ استعمال

    1. سروسز تک رسائی یا انہیں استعمال کرتے وقت، آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ سروسز کو اس معاہدے کی شرائط و ضوابط (بشمول رازداری کی پالیسی) کے مطابق استعمال کریں گے اور کسی غیر قانونی فعل کا ارتکاب نہیں کریں گے، اور یہ کہ آپ ہماری سروسز استعمال کرتے وقت اپنے طرزعمل کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ مذکورہ بالا کی عمومیت کو محدود کیے بغیر، آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ایسا نہیں کریں گے:
      1. ہماری سروسز کو کسی ایسے انداز سے استعمال کرنا جو دیگر صارفین کے لیے ہماری سروسز سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونے میں مداخلت، خلل کا باعث بنتا ہو، انہیں منفی طور پر متاثر کرتا یا مزاحمت کا سبب بنتا ہو، یا جو کسی بھی طریقے سے ہماری سروسز کے کام کرنے کی صلاحیت کو نقصان، غیر اہل بناتا، زیادہ بوجھ ڈالتا ہو یا نقص کا باعث بن سکتا ہو؛
      2. کسی ایسی سرگرمی میں مشغول ہونا جو کسی بھی قانون، آئین، آرڈیننس، یا ضابطوں یا اُن پابندیوں کے پروگرام کی خلاف ورزی کر سکتی ہو، یا خلاف ورزی کرنے میں مدد کرتی ہو جو ان ممالک میں نافذ ہیں جہاں ہم کاروبار یا کام کرتے ہیں، یا ایسی سرگرمی مشغول ہونا جس میں کسی غیر قانونی سرگرمی سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہو گی؛ اور کسی غیر قانونی مواد یا معلومات کو شائع کرنا، تقسیم کرنا یا پھیلانا؛
      3. کسی دوسرے صارف کی ہماری سروسز تک رسائی یا استعمال میں مداخلت کرنا؛ دیگر صارفین کے قانونی حقوق (جیسے، رازداری، تشہیر سازی اور دانشورانہ املاک کے حقوق، ان کے علاوہ دیگر) کو بدنام کرنا، غلط استعمال کرنا، ہتھیا لینا، ہراساں کرنا، چارہ ڈالنا، دھمکانا یا بصورت دیگر خلاف ورزی یا قانون شکنی کرنا؛ دوسروں کے خلاف نفرت، نسلی عدم برداشت، یا پرتشدد کارروائیوں کو بھڑکانا، دھمکیاں دینا، سہولت دینا، فروغ دینا یا حوصلہ افزائی کرنا؛ بصورت دیگر ہماری ویب سائٹ سے دیگر صارفین کے بارے میں معلومات کو ذخیرہ یا جمع کرنا؛
      4. کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہونا جو Paxful یا ہمارے صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے، ساکھ خراب کرنے یا بصورت دیگر نقصان پہنچانے کے لیے کام کرتی ہو؛ یا Paxful کو یا کسی دوسرے صارف کو ہماری سروسز کے سلسلے میں یا اس معاہدے کی مطابقت میں شرط کے طور پر یا درخواست کرنے پر کوئی جھوٹی، غلط، دھوکہ دہ یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنا؛
      5. سروسز میں کوئی وائرس، ٹروجن، وارمز، لاجک بمب یا دیگر نقصان دہ مواد شامل کرنا؛ ہماری سروسز تک رسائی حاصل کرنے یا ڈیٹا اخذ کرنے کے لیے کوئی روبوٹ، اسپائیڈر، کرالر، سکریپر یا دیگر خودکار ذرائع یا ایسا انٹرفیس استعمال کرنا جو ہمارا فراہم کردہ نہیں ہے؛ ہماری طرف سے استعمال کی جانے والی کسی بھی مواد کو فلٹر کرنے کی تکنیک پر قابو پانے یا بچ نکلنے کی کوشش کرنا، یا ہماری سروسز کی کسی بھی سروس یا اس جگہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا جہاں آپ رسائی کے مجاز نہیں ہیں؛ یا Paxful کی مارکیٹ پلیس میں کوئی اشتہار یا تشہیری پیشکش لگانا جو Paxful کی سروسز سے ہٹ کر ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت میں سہولت فراہم کرتی ہو؛
      6. ایسے لین دین میں مشغول ہونا جس میں ایسے امور شامل ہوں جو کسی کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، تشہیر یا رازداری کا حق یا پھر قانون کے تحت کسی دوسرے ملکیتی حق میں، یا حقوق کے حامل کی طرف سے مناسب اجازت کے بغیر دیگر لائسنس شدہ مواد میں دخل اندازی یا ان کی خلاف ورزی کرتے ہوں؛ Paxful کی دانشورانہ املاک، نام، یا لوگو کو، نیز Paxful کے تجارتی یا سروس مارکس کو بھی ہماری طرف سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر استعمال کرنا یا ایسے انداز سے استعمال کرنا جو Paxful یا Paxful برانڈ کو نقصان پہنچاتا ہو؛ کوئی بھی ایسی کارروائی کرنا جس میں Paxful کی طرف سے یا اس کے ساتھ جھوٹی تصدیق پوشیدہ ہو؛ یا ہماری پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر کوئی ایسی تیسری پارٹی ایپلیکیشنز تیار کرنا جو ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتی ہوں؛ یا
      7. کسی تیسرے فریق کی اس سیکشن 13 کے تحت ممنوعہ سرگرمیوں میں سے کسی میں مشغول ہونے کی حوصلہ افزائی کرنا یا ترغیب دینا۔
  14. دانشورانہ املاک کے حقوق

    1. ہم آپ کو سروسز، ویب سائٹ، اور متعلقہ مندرجات، مواد، معلومات (جسے مجموعی طور پر، "مواد" کہا جاتا ہے) تک رسائی حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کے لیے، اس معاہدے میں بیان کردہ شرائط و ضوابط سے مشروط، صرف اور صرف Paxful کی طرف سے وقتاً فوقتاً منظور کردہ مقاصد کے لیے، ایک محدود، غیر خصوصی، ناقابل منتقلی لائسنس فراہم کرتے ہیں۔ ویب سائٹ یا مواد کے کسی بھی دیگر استعمال کی واضح طور پر ممانعت کی جاتی ہے اور اور سروسز، ویب سائٹ یا مواد پر دیگر تمام حقوق، عنوان، نفع/مفاد خصوصی طور پر Paxful کی ملکیت ہیں۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ Paxful کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر مکمل یا جزوی طور پر، کسی بھی مواد کی نقل، منتقلی، تقسیم، فروخت، لائسنس، ریورس انجینئر، ترمیم، شائع، یا اس کی منتقلی یا فروخت میں شرکت، اس سے مشتق شاہکار تخلیق نہیں کریں گے، یا کسی انداز سے کسی بھی مواد کا استحصال نہیں کریں گے۔ آپ Paxful کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر، Paxful کے ٹریڈ مارکس، رجسٹرڈ مارکس، لوگو یا اس کی کسی بھی دانشورانہ املاک کی نقل، تقلید یا انہیں استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
    2. اگرچہ ہمارا کارعزم Paxful ویب سائٹ پر عین درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے، لیکن ہماری ویب سائٹ (بشمول، حد کے بغیر، مواد) ہمیشہ پوری طرح سے عین درست، مکمل یا موجودہ نہیں بھی ہو سکتی ہے اور اس میں تکنیکی خامیاں یا طباعتی غلطیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ آپ کو متواتر ممکنہ حد تک مکمل اور عین درست معلومات فراہم کرتے رہنے کی کوشش میں، ہماری پالیسیوں، مصنوعات اور سروسز کے حوالے سے بناء حد بندی معلومات سمیت، معلومات میں نوٹس کے بغیر وقتاً فوقتاً تبدیلی یا تجدید کی جا سکتی ہے۔ اس کے مطابق، آپ کو تمام معلومات پر انحصار کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہیے، اور Paxful ویب سائٹ پر موجود معلومات کی بنیاد پر کیے گئے تمام فیصلے آپ کی واحد ذمہ داری ہیں اور ہم پر ایسے فیصلوں کی کوئی ذمہ داری عائد نہ ہو گی۔ فریق ثالث کی فراہم کردہ معلومات صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور Paxful اس کی درستگی کی کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دیتا ہے۔ تیسری پارٹی کے مواد (بشمول کسی حد کے بغیر، ویب سائٹس) کے لنکس ایک سہولت کے طور پر فراہم کیے جا سکتے ہیں لیکن وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتے ہیں۔ آپ اس بات کو تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ ہم Paxful ویب سائٹ سے قابل رسائی یا اس سے منسلک کسی بھی تیسری پارٹی کی ویب سائٹ پر یا کسی بھی تیسری پارٹی کے مواد میں موجود معلومات، مواد، یا سروسز کے کسی بھی پہلو کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
  15. رائے اور صارف پیش کردہ مواد

    1. Paxful ہمیشہ اپنی سروسز اور ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس Paxful کی سروسز یا ویب سائٹ میں بہتری لانے یا کچھ اضافے کرنے کے بارے میں کوئی خیالات یا تجاویز ہیں، تو Paxful انہیں سننا پسند کرے گا؛ تاہم، کوئی بھی پیش کاری اس معاہدے کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہو گی۔
    2. کسی بھی صورت میں Paxful یا اس کے کسی ذیلی اداروں، والدین یا الحاقی کمپنیوں، یا ان کے افسران، ڈائریکٹرز، مینیجرز، ممبران، شیئر ہولڈرز، ملازمین اور ایجنٹس، یا ان کے کوئی وارثین، جانشین، نمائندوں اور تفویض شدہ افراد (ہر ایک کو "Paxful پارٹی" اور مجموعی طور پر، "Paxful پارٹیاں" کہا جاتا ہے) کو بیان کردہ کسی بھی خیال یا رائے، یا متعلقہ مواد کا کوئی بھی انکشاف رازداری کی کسی ذمہ داری یا معاوضہ کی کسی توقع سے مشروط نہ ہوگا۔
    3. Paxful یا کسی Paxful پارٹی کو کوئی بھی خیال یا رائے یا کوئی بھی ایسا متعلقہ مواد پیش کر کے جو دانشورانہ املاک کے حقوق ("ورک") سے مشروط ہو گا، آپ Paxful کو، جمع کرائے گئے کام کے حوالے سے، ایسے خیالات اور رائے کے تمام مواد کو، کسی بھی مقصد کے لیے، استعمال کرنے کا ایک غیر خصوصی، دائمی، عالمگیر رائلٹی فری لائسنس دیتے ہیں۔ مزید برآں، آپ ریاستہائے متحدہ کے قانون کے تحت مکمل حد تک اجازت یافتہ کسی بھی حقوق اخلاقی سے دستبردار ہو رہے ہیں جو آپ کو اس ورک میں حاصل ہو سکتے ہیں اور ایسی Paxful پارٹی کو نمائندگی اور ضمانت دے رہے ہیں کہ کام یا مواد آپ کا اصل تیار کردہ ہے، اس کام میں کسی دوسرے کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ کہ تمام Paxful پارٹیاں کام کو لاگو کرنے اور متعلقہ مواد کو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی رائلٹی سے آزاد ہیں اور اگر وہ چاہیں، تو کسی فریق ثالث سے اجازت یا لائسنس حاصل کیے بغیر مواد کو جیسا ہے ویسے ہی یا Paxful پارٹی کی طرف سے ترمیم کرا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
    4. آپ مزید یہ قبول کرتے ہیں کہ Paxful آپ کے پیش کردہ کسی بھی کام یا مواد کو کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی Paxful پارٹی کو ذیلی لائسنس دے سکتا ہے۔
    5. ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم اپنی مطلق صوابدیدگی پر، کسی انتباہ یا وجوہات کے بغیر، آپ کی طرف سے ہماری ویب سائٹ پر کسی بھی شائع کردہ مواد کو ہٹا سکتے ہیں۔
  16. ہم سے کیسے رابطہ کریں

    ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ ہم سے رابطہ کرنے سے پہلے ہمارا اکثر پوچھے جانیوالے سوالات کا صفحہ دیکھیں۔ اکثر پوچھے جانیوالے سوالات کا صفحہ پر وہ معلومات جس کی آپ کو تلاش ہے شامل نہ ہونے کی صورت میں، Paxful 24/7 معاونت کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ اکثر پوچھے جانیوالے سوالات کا صفحہ پر موجود ہمارے سپورٹ ویجیٹ کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  17. غیر متوقع حالات

    1. ہم کسی ایسی تاخیر، کارکردگی میں ناکامی یا سروس میں رکاوٹ کے ذمہ دار نہ ہوں گے جو بلاواسطہ یا بالواسطہ کسی ایسے سبب یا ہمارے معقول اختیار سے ماورا حالت کے نتیجے میں پیش آئی ہو، ان اسباب/حالات میں درج ذیل شامل ہیں، لیکن ان کے علاوہ مزید بھی ہو سکتے ہیں، مثلاً مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ، قدرتی عمل کی وجہ سے کوئی تاخیر یا ناکامی، دیوانی یا فوجی حکام کا کوئی اقدام/کارروائی، دہشت گردی کی کارروائی، اندرون خانہ خلفشار، جنگ، حملہ آوری یا دیگر مزدور تنازعہ، آگ لگنا، ٹیلی کمیونیکیشن یا انٹرنیٹ سروسز یا نیٹ ورک فراہم کنندہ سروسز میں رکاوٹ/خلل، آلات اور/یا سافٹ ویئر کی ناکامی، دیگر آفات یا کوئی اور ایسا واقعہ جو ہمارے معقول اختیار سے باہر ہو لیکن اس سے کسی بھی باقی شقوں کے کارآمد ہونے اور ان کے نفاذ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
  18. معاہدے کی نوعیت

    1. یہ معاہدہ، اس معاہدے میں بیان کردہ شرائط و ضوابط کے موضوع کے حوالے سے آپ اور Paxful کے مابین ایک کامل معاہدہ تشکیل دیتا ہے اور یہ معاہدہ آپ اور Paxful کے مابین کسی سابقہ موضوع سے متعلق کسی بھی سابقہ سمجھوتوں اور معاہدوں کو منسوخ کرتا ہے اور ان کی جگہ لیتا ہے اور سابقہ تمام پر فوقیت رکھتا ہے۔ آپ اس معاہدے کے تحت ہماری پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر اپنے کوئی بھی حقوق یا ذمہ داریاں تفویض نہیں کر سکتے ہیں۔