Paxful الحاقی

لوگوں کو Paxful پر لانے کے عوض معاوضہ حاصل کریں

ہمارا بٹ کوئن الحاقی پروگرام آپ کی کمیونٹی میں مالیاتی آزادی لانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اور بونس کے طور پر، آپ آمدنی کا ایک مستقل سلسلہ بھی حاصل کرتے ہیں۔

لوگوں کو Paxful پر لائیں

ہر ٹریڈ پر فوری آمدنی

جب آپ کے Paxful پر متعارف کرائے گئے لوگ، اور ان متعارف ہوئے لوگوں کے مدعو کیے ہوئے لوگ، جب بھی بٹ کوئن خریدتے ہیں تو آپ ہر مرتبہ پیسے کماتے ہیں۔

ہر ٹریڈ پر آمدنی

جب آپ کے Paxful پر متعارف کرائے گئے لوگ، اور ان متعارف ہوئے لوگوں کے مدعو کیے ہوئے لوگ، جب بھی بٹ کوئن خریدتے ہیں تو آپ ہر مرتبہ پیسے کماتے ہیں۔

50% ایسکرو فیس کمائیں 50% ایسکرو فیس کمائیں

جب آپ کے مدعو کیے ہوئے لوگ Paxful پر بٹ کوئن خریدتے ہیں۔

10% ایسکرو فیس کمائیں 10% ایسکرو فیس کمائیں

جب آپ کے دوستوں کی جانب سے مدعو کیے ہوئے لوگ Paxful پر بٹ کوئن خریدتے ہیں۔

ایک الحاقی کیوں بنیں؟

ہمارا بٹ کوئن الحاقی پروگرام آپ کے لیے اپنی کمیونٹی میں دوسروں کو کرپٹو سے متعلق بتانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

BTC والیٹ
بٹ کوئن حاصل کریں بٹ کوئن حاصل کریں

جب بھی آپ کا کوئی الحاقی بٹ کوئن خریدتا ہے تو آپ ہر مرتبہ ایسکرو فیس کا 50% حاصل کرتے ہیں۔

بڑھتا نیٹورک
اپنا نیٹ ورک بڑھائیں اپنا نیٹ ورک بڑھائیں

جب بھی آپ کے توسیعی نیٹورک سے کوئی فرد بٹ کوئن خریدتا ہے تو آپ ہر مرتبہ ایسکرو فیس کا 10% حاصل کرتے ہیں۔

کیش آؤٹ
کسی بھی وقت نقدی میں تبدیل کرائیں کسی بھی وقت نقدی میں تبدیل کرائیں

جب آپ کم از کم 10 USD مالیت کا بٹ کوئن حاصل کر لیتے ہیں، تو آپ جب بھی چاہیں اپنی کمائی کو اپنے Paxful والیٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

ایک الحاقی بنیں

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

یہ دراصل کافی آسان ہے—تین فوری مراحل میں بٹ کوئن الحاقی بنیں۔

ایک الحاقی بنیں
کسی کو بھی مدعو کریں کسی کو بھی مدعو کریں

اپنے الحاقی کوڈ یا لنک کو سوشل میڈیا، کرپٹو فورمز، یا کمیونٹیز میں اشتراک کریں۔ آپ اپنا منفرد کوڈ یا لنک اپنے الحاقی ڈیش بورڈ (ویب) یا الحاقی ٹیب (موبائل) کے تحت تلاش کر سکتے ہیں۔

ایک الحاقی بنیں
انہیں ٹریڈ پر لائیں انہیں ٹریڈ پر لائیں

اپنے الحاقیوں کو کرپٹو اور Paxful پر ٹریڈ کرنے کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیں۔ وہ جب بھی بٹ کوئن خریدتے ہیں، تو آپ ان کی ایسکرو فیس کا 50% حاصل کرتے ہیں۔ جب بھی ان کا کوئی الحاقی Paxful پر بٹ کوئن خریدتا ہے تو آپ تب بھی ہر مرتبہ ایسکرو فیس کا 10% حاصل کرتے ہیں۔

ایک الحاقی بنیں
ادائیگی حاصل کریں ادائیگی حاصل کریں

اپنے الحاقی ڈیش بورڈ سے اپنے الحاقیوں کی سرگرمی کو ٹریک کریں اور اپنی کمائی کو خود بخود بڑھتا ہوا دیکھیں۔ جب آپ کی کمائی کی مالیت کم سے کم 10 امریکی ڈالر ہو جاتی ہے، تو آپ اپنے Paxful والیٹ میں کیش آؤٹ کر سکتے ہیں۔

آپ کا آغاز کراتے ہیں
سن کر اچھا لگا نا؟ سن کر اچھا لگا نا؟ آئیں آپ کو شروع کراتے ہیں!

Paxful پر اپنا مفت اکاؤنٹ بنائیں اور لوگوں کو مدعو کرنا شروع کریں۔

الحاقی کثرت سے پوچھے جانیوالے سوالات

آپ کے ذہن میں غالباً چند سوالات ہوں گے۔ ذیل میں، ہم نے کچھ سب سے زیادہ عام سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔

Paxful کیا ہے؟
Paxful ایک پیئر ٹو پیئر مارکیٹ پلیس ہے جو آپ کو 300 سے زائد ادائیگی کے اختیارات میں سے کسی کو بھی استعمال کرتے ہوئے کرپٹو خریدنے اور فروخت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ eBay کی طرح ہے، لیکن پیسوں کے لیے -- اور مکمل طور کسی حدود کے بغیر ہے۔ ہمارے پاس دنیا بھر سے 4.8 ملین سے زائد صارفین ہیں۔ Paxful پر تمام ٹریڈز کو ہماری ایسکرو سروس کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ طریقے سے لین دین کر سکتے ہیں یہ بات جانتے ہوئے کہ آپ کی رقوم محفوظ ہیں۔
میں اپنی الحاقی آمدنیاں کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
آپ اپنے الحاقی اور وینڈر دونوں ڈیش بورڈز پر اپنی آمدنی دیکھ سکتے ہیں۔
کیا میں ٹریکنگ کے مقاصد کے لیے مخصوص الحاقی لنکس بنا سکتا ہوں؟
ہاں۔ اپنے کرپٹوکرنسی ریفرالز کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے آپ اپنے الحاقی ڈیش بورڈ پر، ٹریک آئی ڈی سیکشن کے تحت منفرد قابل ٹریک لنکس بنا سکتے ہیں۔
کس کی اجازت نہیں ہے؟
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہم سب 'کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں' کے ایک ہی صفحہ پر ہیں، ہم نے آپ کے لیے ذیل میں کچھ کارروائیاں درج کی ہیں جن سے آپ کو بطور الحاقی گریز کرنا چاہئیے۔

  • کئی اکاؤنٹس بنانا - Paxful پر آپ کو صرف ایک اکاؤنٹ کی اجازت ہے۔
  • اپنی ویب سائٹ سے Paxful ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹس (فارورڈنگ) کا استعمال کرنا۔
  • الحاقی حاصل کرنے کیلیے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں مشغول ہونا۔
  • برانڈڈ استفسارات(کلیدی الفاظ) کے لیے اشتہارات خریدنا، جیسے: Paxful, paxful.com، یا کوئی اور اخذ کردہ لفظ - بشمول غلط ہجے والی ورژن۔
  • Paxful برانڈ کی تشہیر کرنے کے لیے دیگر حریف کمپنیوں کے برانڈ کے کلیدی الفاظ کا استعمال کرنا - Paxful کا دیگر برانڈز سے موازنہ کرنا، ان کے عکس کو خراب کرنا۔
  • زیادہ کلائنٹس کو راغب کرنے کیلیے جھوٹی معلومات شائع کرنا، یا کسی بھی طرح سے کلائنٹس کو گمراہ کرنا۔
  • Paxful پر اپنی الحاقی آمدنی کے علاوہ فیس وصول کرنا۔
مزید جاننا چاہتے ہیں؟ ہماری الحاقی پروگرام سروس کی شرائط دیکھیں۔
Paxful الحاقی پروگرام کیا ہے، اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
Paxful الحاقی پروگرام آپ کے لیے اپنے دائرہ کار میں ہر کسی کے ساتھ Paxful کا اشتراک کرنے پر انعام حاصل کرنے کا ایک دلچسپ موقع ہے۔ یہ دراصل کافی آسان ہے—آپ لوگوں کو Paxful پر لاتے ہیں، اور وہ جب بھی Paxful پر کرپٹو خریدتے ہیں تو آپ ان کی ایسکرو فیس کا ایک حصہ کماتے ہیں۔ آپ ان لوگوں سے 50% ایسکرو فیس* کمائیں گے جنہیں آپ Paxful پر لاتے ہیں، اور 10% ایسکرو فیس* ان لوگوں سے کمائیں گے جنہیں وہ Paxful پر لائیں گے۔ اور یہ ایک مرتبہ نہیں بلکہ ہر مرتبہ کے لیے ہے جب بھی وہ Paxful پر کرپٹو خریدیں گے۔ آپ آسانی سے اپنا کرپٹوکرنسی ریفرل نیٹ ورک بنا سکتے ہیں جب آپ اپنے تخلیق کردہ مواد میں اپنے Paxful الحاقی لنک کو شامل کرتے ہیں، سوشل میڈیا اس کا اشتراک کرتے ہیں، یا اپنی ویب سائٹ پر اس کی تشہیر کرتے ہیں۔
پروگرام کے ہر درجے کے لیے کمیشن ساخت کیا ہے؟
جب بھی آپ کا کوئی الحاقی، یا ان کا کوئی الحاقی فرد Paxful پر کامیابی سے ٹریڈ مکمل کرتا ہے تو ہر مرتبہ آپ کو ادائیگی موصول ہوتی ہے۔ آپ کو موصول ہونے والی رقم کو ہماری معیاری ایسکرو فیس کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے، معیاری ایسکرو فیس ٹریڈ کردہ رقم/مقدار کا 1% ہوتی ہے، ماسوائے کہ جب ایسکرو فیس 1% سے کم ہو۔ اگر ایسکرو فیس 1% سے کم ہوتی ہے، تو الحاقی فیس کا حساب موجودہ ایسکرو فیس جو بھی ہو کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ادائیگی کی ساخت مندرجہ ذیل ہے: درجہ 1: جب صارف کامیابی سے کرپٹو خریدتا ہے تو آپ کو معیاری ایسکرو فیس کا 50% موصول ہوتا ہے۔ درجہ 2: جب صارف کامیابی سے کرپٹو خریدتا ہے تو آپ کو ہماری معیاری ایسکرو فیس کا 10% موصول ہوتا ہے۔
میرے الحاقی لنک پر ٹریفک کو راغب کرنے کے لیے کونسا مواد اور تشہیری وسائل بہترین طریقے ہیں؟
بہت سے مختلف ذرائع ہیں جو آپ کے لیے مفید ہو سکتے ہیں، جن میں آپ کا بلاگ، آپ کی ویب سائٹ، Google Ads (AdWords)، Yandex Direct، Yahoo/Bing ایڈز، موبائل ایڈ نیٹ ورکس، YouTube اور دیگر بڑے تفریحی اور مالیاتی پلیٹ فارم شامل ہیں۔ ریفرلز سے بٹ کوئن حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے سوشل میڈیا بھی ایک بہترین ٹول ہے۔ آپ جو بھی مختلف پروموشنز کرتے ہیں ان کے لیے ٹریک آئی ڈی کا استعمال کرنا ایک اچھا خیال ہے، اس سے آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ کیا آپ کے لیے بہترین کام کرتا ہے اور اس سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔
میرے الحاقی ڈیش بورڈ پر اعدادوشمار کتنی کثرت سے اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں؟
اعدادوشمار آپ کے الحاقی ڈیش بورڈ پر تقریباً اصل وقت میں اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔ لہذا آپ کو ڈیش بورڈ پر جو بھی دکھائی دیتا ہے اس سے یہ ظاہر ہونا چاہئے کہ اس وقت کونسی چیزیں کہاں پر ہیں۔
کیوں میرے کچھ الحاقی درجنوں ٹریڈز کرتے ہیں، جبکہ دوسروں نے ایک بھی ٹریڈ کیے بغیر بس رجسٹر کیا ہے؟
مختلف لوگوں کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنی پہلی بٹ کوئن خریداری Paxful پر کرنا چاہتے ہیں اور اسے مہینوں یا سالوں تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ دوسرے مزید خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے رہیں گے۔ آپ کے الحاقیوں کی سرگرمی کا درجہ اس بات پر بھی منحصر ہو سکتا ہے کہ آپ انہیں ریفر کرنے کے لیے کیا مواد تخلیق کرتے ہیں اور آپ کس کو ہدف بنا رہے ہیں۔
مجھے ادائیگی کب موصول ہوتی ہے؟
آپ کے کرپٹو کرنسی ریفرلز کے ذریعے حاصل ہونے والی آپ کی آمدنی عموماً آپ کے الحاقی والیٹ میں جلد ہی جمع کر دی جاتی ہے جیسے ہی آپ کے الحاقی ٹریڈ کو مکمل کرتے ہیں۔ جب آپ 10 USD مالیت کی بٹ کوئن الحاقی آمدنی جمع کر لیتے ہیں، تو آپ جب چاہیں انہیں اپنے Paxful والیٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔ جب آپ 300 USD مالیت کا بٹ کوئن حاصل کر لیتے ہیں، تو ہمیں آپ سے شناخت اور پتہ کی توثیق مکمل کرانے کی ضرورت ہوگی۔ پیشہ ورانہ مشورہ: آپ ہمارے پلیٹ فارم پر اپنی بٹ کوئن آمدنیوں کو اضافی منافع کے لیے فروخت کر سکتے ہیں!
مجھے اپنا الحاقی لنک کہاں سے مل سکتا ہے؟
آپ اپنا الحاقی لنک اپنے وینڈر اور الحاقی دونوں ڈیش بورڈز پر تلاش کر سکتے ہیں۔
میں اپنی مخصوص ٹریک آئی ڈیز کہاں دیکھ سکتا ہوں؟
مستقبل قریب میں، آپ اپنی ٹریک آئی ڈیز کو ٹھیک اپنے ڈیش بورڈ پر دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ ملاحظہ کرتے رہیں!
ریفرلز تلاش کرتے وقت مجھے کن ممالک کو اپنا ہدف بنانا چاہیے؟
Paxful عالمگیر ہے اور انٹرنیٹ رسائی کے ساتھ ورچوئل طور پر کہیں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لہذا یہ مکمل طور پر آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کن منڈیوں—مقامی، علاقائی، قومی یا کسی اور کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ فی الحال، ہمارے زیادہ تر صارفین امریکہ سے ہیں، جبکہ افریقہ، ایشیا، اور لاطینی امریکہ ہماری سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی منڈیاں ہیں۔
Paxful الحاقی پروگرام میں کتنے درجے ہیں، اور وہ کس طرح کام کرتے ہیں؟
آپ کو صرف اپنے براہ راست الحاقیوں کے ذریعے ریفرل کے لیے بٹ کوئن کمانے تک محدود نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے، Paxful الحاقی پروگرام میں دو درجے ہیں -- ایک براہ راست اور ایک غیر براہ راست: درجہ 1: یہ وہ الحاقی ہیں جو آپ کے لنک کے ذریعے براہ راست سائن اپ کرتے ہیں۔ درجہ 2: یہ وہ الحاقی ہیں جو آپ کے براہ راست الحاقیوں میں سے کسی کے لنکس کے ذریعے سائن اپ کرتے ہیں۔
اگر میرا الحاقی کسی دوسرے الحاقی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے، تو کیا مجھے تب بھی پورا کمیشن ملتا ہے؟
اگر آپ کے دو براہ راست الحاقی ایک دوسرے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں، تو آپ کو اس ٹریڈ پر عموماً 50% کی بجائے 25% مجموعی آمدنی موصول ہوگی۔
ایک شخص جسے میں نے Paxful تجویز کیا تھا، میرے لنک کو استعمال کیے بغیر رجسٹرڈ کرتا ہے۔ تو کیا مجھے پھر بھی کمیشن مل سکتا ہے؟
بد قسمتی سے، نہیں۔ الحاقی آمدنی صرف ان صارفین کی جانب سے ممکن ہے جو آپ کے منفرد الحاقی لنک کے ذریعے سائن اپ کرتے ہیں۔
میں نے بٹ کوئن سے متعلق سوشل میڈیا چینل بنایا ہوا ہے، اور میرے فالورز بٹ کوئن خریدنے یا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کیا مجھے ایسا کرنے کے لیے Paxful کی سفارش کرنی چاہیے؟
بالکل! Paxful ہر کسی کے لیے اور کہیں سے بھی بٹ کوئن خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے دنیا کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ آپ کے کرپٹو کرنسی ریفرلز آپ کے الحاقی لنک کو استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کر سکتے ہیں اور منٹوں میں بٹ کوئن خریدنا یا فروخت کرنا شروع کر سکتے ہیں! وہ جب بھی Paxful پر خریدتے ہیں، آپ الحاقی آمدنی کماتے ہیں۔