Sell to
Get paid with
Price per Bitcoin
Paxful پر بٹ کوئن کیسے فروخت کریں
اب بٹ کوئن کو ایک Paxful وینڈر کے طور پر فروخت کرنا آسان ہے۔ آپ کو اپنی قیمتیں خود طے کرنے کی آزادی ہے، اور آپ جو بٹ کوئن بیچتے ہیں اس کی ادائیگی کے لیے ادائیگی کے 300 سے زیادہ آپشن کی راحت بھی میسر ہے۔ چونکہ Paxful ایک پیئر ٹو پیئر مارکیٹ پلیس ہے، اس لیے آپ دنیا بھر میں 3 ملین سے زائد صارفین کو اپنا بٹ کوئن براہ راست فروخت کر سکتے ہیں۔ ہمارا پلیٹ فارم آغاز کاروں اور تجربہ کاروں کے لیے منافع کمانا انتہائی آسان بناتا ہے۔
بٹ کوئن کو فوری طور پر فروخت کرنے کے لیے، ایک Paxful اکاؤنٹ بنائیں یا اپنے موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد، صرف ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے تقاضے مقرر کریں – اپنا ترجیحی ادائیگی کا طریقہ اور بٹ کوئن کی زیادہ سے زیادہ مقدار کا انتخاب کریں جسے آپ بیچنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے مقام اور اپنی ترجیحی کرنسی کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں۔ یہ کر لینے کے بعد، پیشکشیں تلاش کریں پر کلک کریں۔ منتخب کرنے کے لیے آپ کو متعلقہ پیشکشوں کی ایک فہرست نظر آئے گی۔
- پیشکشوں کا جائزہ لیں – ایک پیشکش کو منتخب کرنے سے پہلے، خریدار کے بارے میں تمام اہم معلومات کی جانچ کرنا یقینی بنائیں، بشمول اس کا نام، ساکھ، تصدیق کا لیول، اور فی بٹ کوئن کی شرح تک، لیکن اسی تک محدود نہیں ہے۔ ایک بار جب آپ کو مناسب پیشکش مل جائے، تو فروخت کریں پر کلک کریں۔ یہ ابھی تک ٹریڈ نہیں کھولے گا، لیکن خریدار کی طرف سے مقرر کردہ پیشکش کی شرائط و ضوابط کو دیکھنے میں آپ کی رہنمائی کرے گا۔
- ٹریڈ شروع کریں – اگر آپ خریدار کی شرائط سے مطمئن ہیں، تو وہ رقم درج کریں جس کے لیے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور اب فروخت کریں پر کلک کریں۔ یہ ایک لائیو ٹریڈ چیٹ کھولے گا اور آپ کے بٹ کوئن کو ہمارے محفوظ ایسکرو میں منتقل کر دے گا۔ فراہم کردہ ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں، اور ان پر عمل کریں۔ ایک بار جب آپ کا خریدار ٹریڈ کا اپنا اختتام مکمل کر لیتا ہے اور آپ کو ادائیگی موصول ہو جاتی ہے، تو آپ بٹ کوئن جاری کر سکتے ہیں۔ آپ ٹریڈ کے بعد ایک عوامی رسید ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
- رائے دیں – اپنے بٹ کوئن کو کامیابی سے فروخت کرنے کے بعد، اپنے ٹریڈ پارٹنر کو رائے دینا نہ بھولیں۔ یہ ہمارے پلیٹ فارم کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ صارف کی ساکھ بنانے میں مدد کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، بٹ کوئن کو تیزی سے فروخت کرنے کے طریقے کے بارے میں ہمارا تفصیلی ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں۔ آپ Paxful پر پیشکش بنانے کے لیے ہمارے گائیڈ پر عمل کر کے بٹ کوئن فروخت کرنے کی پیشکش بھی بنا سکتے ہیں۔
Paxful پیئر ٹو پیئر مارکیٹ پلیس استعمال میں آسان، ایسکرو کے ذریعے محفوظ کردہ، اور پوری دنیا میں قابل رسائی ہے۔ آج ہی ٹریڈنگ شروع کریں!