Paxful انکارپوریٹڈ رازداری کا نوٹس

Paxful انکارپوریٹڈ (جسے "Paxful" "ہم" "ہمیں" یا "ہمارے" بھی کہا جاتا ہے) آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے اقدامات اختیار کرتا ہے۔ اس رازداری کے نوٹس ("نوٹس") میں، ہم ذاتی معلومات کی اقسام کی وضاحت کرتے ہیں جو معلومات ہم آپ سے حاصل/وصول کر سکتے ہیں جب آپ ہماری ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، بشمول درج ذیل، لیکن انہی تک محدود نہیں بلکہ ان کے علاوہ بھی شامل ہیں، https://paxful.com/، Paxful والیٹ، ہمارا آن لائن بٹ کوئن ٹریڈنگ پلیٹ فارم، موبائل ایپلیکیشن، سوشل میڈیا صفحات، یا دیگر آن لائن پراپرٹیز (جنہیں مجموعی طور پر، "ویب سائٹ" کہا جاتا ہے)، یا جب آپ ہمارے طرف سے پیش کردہ کسی بھی مصنوعات، سروسز، مواد، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، یا فنکشنز کو استعمال کرتے ہیں (جنہیں مجموعی طور پر، "سروسز" کہا جاتا ہے)۔

اس نوٹس کو ہمارے رازداری کے ضابطہ عمل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرنے اور آپ کی جانب سے ہماری ویب سائٹ اور سروسز کا استعمال کرتے وقت آپ کی رازداری کے انتخاب کو سمجھنے میں آپ کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ہماری سروس کی پیشکشیں خطے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

تمام مقاصد کے لیے، اس رازداری کے نوٹس کا انگریزی زبان میں ورژن اصل، غالب آلہ کار تصور کیا جائے گا۔ اس رازداری کے نوٹس کے انگریزی زبان کے ورژن اور کسی دوسری زبان میں مابعد کا ترجمہ کے مابین کسی تنازعہ کی صورت میں، انگریزی زبان والا ورژن غالب ہو گا اور اس پر کنٹرول حاصل ہو گا۔

ذاتی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں

ہم وہ معلومات جمع کرتے ہیں جو آپ کی جانب سے ہماری ویب سائٹ، ہماری سروسز کے آپ کے استعمال سے متعلقہ ہوتی ہیں ("ذاتی ڈیٹا")۔ یا بصورت دیگر جو آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات کے تناظر میں ہوتی ہیں۔ ذاتی ڈیٹا کی اقسام جو ہم آپ سے حاصل کر سکتے ہیں ان میں یہ شامل ہو سکتی ہیں:

سوانحی ڈیٹا، بشمول:

  • نام
  • ای میل ایڈریس
  • فون نمبر
  • ملک
  • مکمل پتہ
  • تاریخ پیدائش

Paxful اکاؤنٹ کی تفصیلات، بشمول:

  • صارف نام
  • "بائیو" سیکشن میں صارف پروفائل کی معلومات
  • پروفائل تصویر
  • شمولیت کی تاریخ
  • ڈیفالٹ کرنسی
  • ٹائم زون
  • ڈیفالٹ زبان

Paxful اکاؤنٹ سرگرمی، بشمول:

  • ٹریڈ چیٹ پیغامات (اس میں مالیات سے متعلق معلومات شامل ہو سکتی ہیں اگر آپ یہ فروخت کنندگان کو فراہم کرتے ہیں)
  • ٹریڈ چیٹ منسلکات
  • ٹریڈ سرگرمی
  • ٹرانزیکشن ہسٹری
  • الحاقی کا نام
  • الحاقی آئی ڈی
  • الحاقی لنک
  • الحاقی ٹرانزیکشنز
  • پیشکشیں تخلیق کردہ
  • پیشکش کی شرائط
  • ٹریڈ ہدایات
  • اکاؤنٹ کی اطلاعات
  • اکاؤنٹ اسٹیٹس

آپ کے ڈیجیٹل اثاثہ والیٹ سے متعلق ڈیٹا، بشمول:

  • پرائیویٹ کیز
  • پبلک کیز
  • والیٹ بیلنس
  • ٹرانزیکشنز موصول کردہ
  • ٹرانزیکشنز بھیجی گئیں

"اپنے کسٹمر کو جانیں" (KYC) تعمیل کے حوالے سے جمع کیا جانیوالا ڈیٹا، بشمول:

  • حکومت کی جاری کردہ آئی ڈی
  • پتہ کا ثبوت
  • تصاویر، اگر آپ انہیں ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں
  • ویڈیو، اگر آپ وہ ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں

آلہ اور ویب سائٹ کے استعمال کا ڈیٹا، بشمول:

  • آئی پی ایڈریسز
  • کوکی آئی ڈی اور/یا دیگر آلہ شناخت کنندگان
  • ویب سائٹ تک آپ کی رسائی سے متعلقہ معلومات، جیسا کہ آلہ کی خصوصیات، تاریخ اور وقت
  • زبان کی ترجیحات
  • ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے اختیار کردہ اقدامات پر معلومات

Mobile application usage data, including:

  • Session data: IP address, version of the operating system, brand and model of the device, unique identifiers of the device, browser used, information about the time the Application was accessed, name and parameters of the network connection.
  • Information about applications installed on the User’s device (metadata from applications): application name, application identifier and version, device identifier and checksum. Detecting malicious apps and protecting users from fraud are the main reasons for collecting information about installed apps.
  • Information on actions taken while using the mobile application
  • Crash and application errors diagnostics data

ہم آپ کے ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتے ہیں

وہ کاروباری مقاصد جن کے لیے ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کو حاصل، استعمال کرتے، برقرار رکھتے اور اشتراک کرتے ہیں میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:

  • ویب سائٹ چلانے کے ذریعے سروسز فراہم کرنے کے لیے، بشمول:
    • آپ کے اکاؤنٹ کو رجسٹر کرنا، تخلیق کرنا اور برقرار رکھنا؛
    • آپ کی شناخت اور/یا اکاؤنٹ تک آپ کی رسائی کی تصدیق کرنا، یا آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے میں فروخت کنندگان کی مدد کرنا؛
    • ٹرانزیکشن شروع کرنا، سہولت دینا، عمل کاری کرنا، اور/یا عملدرآمد کرنا؛
    • آپ کے اکاؤنٹ یا آپ کی طرف سے استعمال کی جانیوالی کسی بھی سروسز کے بارے میں آپ سے بات چیت کرنا؛
    • ساکھ، KYC، یا دیگر اسی طرح کے جائزے انجام دینا؛
    • درخواستوں کو جانچنا؛ یا
    • درستگی اور توثیقی مقاصد کے لیے معلومات کا موازنہ کرنا۔
  • خطرے کو منظم کرنے اور آپ، دیگر افراد، اور ویب سائٹ اور سروسز کے تحفظ کے لیے۔
  • ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے اور آپ کی ترجیحات کو نافذ کرنے کے لیے۔
  • کسٹمرز کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اور اس بات کو بھی کہ وہ ویب سائٹ اور سروسز کو کس طرح استعمال کرتے اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔
  • آپ کو مارکیٹنگ کرنے کیلیے۔
  • ہماری ویب سائٹ اور تیسری پارٹی کی ویب سائٹس پر ذاتی نوعیت کی سروسز، پیشکشیں اور تشہیری پیشکشیں فراہم کرنے کے لیے۔
  • آپ کو بلحاظ مقام مخصوص اختیارات، فعلیتں اور پیشکشیں فراہم کرنے کے لیے۔
  • ہماری پالیسیوں اور ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیے، جن میں، کسی قابل اطلاق قانون، قاعدہ، ضابطہ، عدالتی یا حکومتی حکم، مجاز دائرہ اختیار کی انضباطی اتھارٹی، دریافت کی درخواست یا اسی طرح کے قانونی عمل کار کی مطابقت میں لاء انفورسمنٹ حکام اور/یا انضباطی اداروں کی کسی درخواست کے جواب میں منکشفات اور جوابات شامل ہیں، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں بلکہ ان کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔
  • تنازعات کو حل کرنے، فیس وصول کرنے، یا مسائل کا حل/ازالہ کرنے کے لیے۔
  • آپ کو کسٹمر سروس فراہم کرنے یا بصورت دیگر آپ کے ساتھ مواصلت کرنے کے لیے۔
  • ہمارے کاروبار کو منظم کرنے کیلیے۔

قابل اطلاق قانون کی رو سے تقاضا کرنے پر ہم آپ کی رضامندی کی بنیاد پر دیگر مقاصد کے لیے بھی ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری کر سکتے ہیں۔

وہ ذرائع جن سے ہم ذاتی ڈیٹا حاصل کرتے ہیں

ہم متعدد ذرائع سے ذاتی ڈیٹا جمع کرتے ہیں، بشمول

  • براہ راست آپ سے: جب آپ ہماری ویب سائٹ یا سروسز کو استعمال کرتے ہیں، ہم سے مواصلت کرتے ہیں، یا ہم سے براہ راست تعامل کرتے ہیں تو ہم آپ سے براہ راست ذاتی ڈیٹا حاصل کرتے ہیں۔
  • سروس فراہم کنندگان اور/یا ڈیٹا پر عمل کاری کرنے والوں سے، جو ویب سائٹ یا سروسز فراہم کرنے میں ہماری اعانت کرتے ہیں: ہم اپنی ہدایت اور اپنے ایماء پر آپ کے لیے ویب سائٹ یا سروسز کی سہولت فراہم کرنے میں اپنی معاونت کے لیے سروس فراہم کنندگان کو مشغول کر سکتے ہیں۔ یہ سروس فراہم کنندگان آپ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ہمیں فراہم کر سکتے ہیں۔
  • Paxful ویب سائٹ پر موجود دیگر صارفین سے یا Paxful ویب سائٹ یا سروسز سے مربوط الحاقیوں سے: دیگر صارفین ہمیں ٹرانزیکشن یا چیٹس کے سلسلے میں آپ کے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ الحاقی بھی ہمیں آپ کے بارے میں ایسے الحاقیوں کے ساتھ آپ کے تعاملات یا ٹرانزیکشن کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
  • ان فریقین ثالث سے جو شناخت کی توثیق کرنے، دھوکہ دہی کی روک تھام کرنے اور ٹرانزیکشن کی سیکیورٹی کے تحفظ میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
  • فریقین ثالث سے جو آپ کی ساکھ یا مالی حیثیت کا جائزہ لینے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
  • فریقین ثالث سے جو ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، ویب سائٹ یا سروسز کو یا ان پر آپ کے تجربے کو بہتر بنانے، مصنوعات یا خدمات کی مارکیٹنگ کرنے، یا آپ کو پروموشنز اور پیشکشیں فراہم کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے، اگر آپ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے تعامل کرتے ہیں۔

ہم کس طرح ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں

بعض حالات کے تحت، ہم کچھ ذاتی ڈیٹا کو دیگر افراد کو منکشف کر سکتے ہیں۔ ان افراد جن کے ساتھ ہم ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کر سکتے ہیں کے زمرہ جات میں شامل ہیں:

  • سروس فراہم کنندگان اور/یا ڈیٹا پراسیسرز: ہم ذاتی ڈیٹا کا تیسری پارٹی سروس فراہم کنندگان کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں جو ہماری ہدایت پر اور ہمارے ایماء پر سروسز اور فنکشنز انجام دیتے ہیں۔ یہ تیسری پارٹی سروس فراہم کنندگان، مثال کے طور پر، آپ کو سروسز فراہم کر سکتے ہیں، آپ کی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں، لین دین پر عمل کاری میں مدد کر سکتے ہیں، آپ کو ہماری مصنوعات اور سروسز کے لیے اشتہارات بھیج سکتے ہیں، یا کسٹمر سپورٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
  • لین دین میں شامل دیگر فریقین سے، جیسے فروخت کنندگان: ہم دیگر شرکاء کے ساتھ آپ کے لین دین کی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں، بشمول دیگر صارفین جن سے آپ ڈیجیٹل اثاثہ خرید رہے ہوتے ہیں۔
  • مالیاتی ادارے اور دیگر کمپنیاں جو لین دین کے سلسلے میں آپ کے ادائیگی کرنے کے لیے آپ کی مدد کرنے میں شامل ہوتی ہیں
  • الحاقیوں سے جو ہماری ویب سائٹ سے ریفرل وصول کرتے ہیں
  • دیگر فریقین ثالث سے ہمارے کاروباری مقاصد کے لیے یا جب ازروئے قانون ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہو یا تقاضا کیا گیا ہو، بشمول:
    • کسی قانونی، انضباطی یا معاہداتی ذمہ داری، یا کسی قانونی یا انضباطی عمل کاری (جیسا کہ ایک قانوناً درست عدالتی حکم یا سمن) کی تعمیل کرنے کے لیے؛
    • قانونی دعوؤں کو قائم، ان کا استعمال، یا دفاع کرنے کے لیے؛
    • کسی حکومتی ایجنسی کی درخواست کے ردعمل میں، جیسے قانون نافذ کرنے والے حکام یا عدالتی حکم پر؛
    • ہماری ویب سائٹ کی سروس کی شرائط یا ہماری داخلی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے؛
    • جسمانی نقصان یا مالی خسارہ کی روک تھام کرنے کے لیے، جو مشتبہ یا اصل غیر قانونی سرگرمی کی تحقیقات کے سلسلے میں ہو، یا بصورت دیگر ہمارے یا دوسروں کے حقوق، املاک یا سلامتی کا تحفظ کرنے کے لیے؛
    • Paxful کے کاروبار کے تمام یا کچھ حصے کی خرید یا فروخت میں سہولت دینے کے لیے۔ مثال کے طور پر، ایک کمپنی کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کر کے، جس کے ساتھ ہم ضم ہونے یا جسے حاصل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ یا
    • ہمارے آڈٹ، تعمیل، اور کارپوریٹ گورننس کی فعلیتوں میں معاونت کے لیے۔

ڈیٹا کی بین الاقوامی منتقلیاں

برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ہم آپ کے بارے میں جمع کردہ ذاتی ڈیٹا کو اس ملک جہاں سے معلومات اصل میں جمع کی گئی تھیں کے علاوہ دوسرے ممالک میں ڈیٹا کو منتقل کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان ممالک میں ڈیٹا کے تحفظ کے ویسے قوانین لاگو نہ ہوں جیسے اس ملک میں ہیں جہاں سے آپ نے ابتدائی طور پر معلومات فراہم کی تھیں۔ جب ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو دوسرے ممالک میں منتقل کرتے ہیں، تو ہم یہ یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے اقدامات اختیار کرتے ہیں کہ منتقلی قابل اطلاق قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

کوکیز اور آن لائن تشہیر و اشتہارات

  • کوکی ایک چھوٹی متن پر مشتمل فائل کو کہا جاتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں تو وہ ویب سائٹ اسے آپ کے کمپیوٹر یا موبائل آلہ پر محفوظ کر دیتی ہے۔
  • ہماری ویب سائٹ آپریٹ کرنے کے لیے کوکیز اور ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتی ہے، اور ایسی تشہیر کو ہدف بنانے کے لیے بھی جو آپ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، برائے مہربانی ہماری کوکی پالیسی ملاحظہ کریں۔
  • Paxful اپنی ویب سائٹ پر یا تیسری پارٹی کی ویب سائٹس پر تشہیر کرنے کے لیے فریق ثالث تشہیر ساز نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت داری کر سکتا ہے۔ ان ویب سائٹس اور فریق ثالث تشہیر ساز نیٹورکس کو Paxful کی جانب سے کنٹرول نہیں کیا جاتا ہے۔ آپ کی دلچسپیوں کی بناء پر ہدف بنائے گئے اشتہارات فراہم کرنے کے لیے ایڈ نیٹورک کے شراکت دار آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے ڈیٹا ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس معلومات کو آپ کو ہدفی اشتہارات پیش کرنے کے مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، تو آپ اس کا دورہ کر کے اسے غیر منتخب کر سکتے ہیں:

برائے مہربانی نوٹ کر لیں کہ اس عمل سے آپ کو دیگر اشتہارات پیش کرنے سے غیر منتخب نہیں کیا جائے گا؛ آپ کو عام اشتہارات موصول ہوتے رہیں گے جو آپ کی مخصوص دلچسپیوں پر مبنی نہیں ہوں گے۔ آپ انفرادی براؤزر کی سطح پر کوکیز کے استعمال کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوکیز کو مسترد کرتے ہیں، تو آپ تب بھی ہماری ویب سائٹ استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ہماری ویب سائٹ کی کچھ خصوصیات یا جگہوں کو استعمال کرنے کی آپ کی صلاحیت محدود کی جا سکتی ہے۔

ڈیٹا کی برقراری

ہم ذاتی ڈیٹا کو ان مقاصد کے لیے ضروری مدت تک محفوظ رکھتے ہیں جن مقاصد کے لیے اسے حاصل کیا گیا تھا، یا اس مدت تک جس کا قابل اطلاق قانون کی رو سے برقرار رکھنے کا تقاضا کیا گیا ہے۔ اس میں ایک لین دین کے بعد کی مدت کے لیے ذاتی ڈیٹا کو برقرار رکھنا شامل ہو سکتا ہے۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو تب حذف کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب مذکورہ بالا کسی بھی کاروباری مقاصد کے لیے اس ڈیٹا کی مزید ضرورت باقی نہ رہے۔

ڈیٹا سیکیورٹی

Paxful نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے تشکیل کردہ حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہوئے ہیں، جن میں ذاتی ڈیٹا کو نقصان، غلط استعمال، اور غیر مجاز رسائی اور منکشف ہونے کی روک تھام کرنے کے لیے قائم کردہ اقدامات شامل ہیں۔ تاہم پھر بھی، Paxful اس معلومات کے تحفظ یا رازداری کو یقینی نہیں بنا سکتا یا ضمانت نہیں دے سکتا ہے جو معلومات آپ انٹرنیٹ یا وائرلیس کنکشن کے ذریعے ہم تک پہنچاتے ہیں یا ہم سے وصول کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرنے میں ہمیشہ کچھ خطرہ ہوتا ہے، اس کے باوجود کہ ڈیٹا موصول کرنے کے بعد Paxful اس کی حفاظت کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

18 سال سے کم عمر بچے

Paxful ویب سائٹ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نہیں ہے۔ ہم والدین کی تصدیق شدہ رضامندی کے بغیر 18 سال سے کم عمر بچوں سے دانستہ طور پر ڈیٹا حاصل نہیں کرتے ہیں۔ جب ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ہم نے والدینی رضامندی کے بغیر 18 سال سے کم عمر فرد سے ذاتی ڈیٹا سمیت معلومات جمع کی ہیں، تو ہم اس معلومات کو فوری طور پر حذف کر دیں گے۔

رازداری کے نوٹس میں ترامیم

Paxful اس نوٹس میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم اس نوٹس کا ایک نظر ثانی شدہ ورژن یہاں پوسٹ کر کے، ای میل کے ذریعے، یا Paxful ویب سائٹ کے مرکزی صفحہ پر نمایاں نوٹس لگانے کے ذریعے آپ کو اس نوٹس میں ترامیم کے بارے میں مطلع کریں گے۔ ہم آپ کو کسی بھی تبدیلیوں کے لیے وقتاً فوقتاً ویب سائٹ کی پڑتال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کے اس نوٹس کے بارے میں کوئی سوالات ہیں، یا ذاتی ڈیٹا یا رازداری کے حوالے سے ہم سے کوئی پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی ہم سے اس پر رابطہ کریں: [email protected]

EEA ضمیمہ

مندرجہ ذیل اظہارات صرف ان افراد پر لاگو ہوتے ہیں، اور ان کا مقصد خصوصی طور پر وہ افراد ہیں جو یورپین اکنامک ایریا (EEA) میں رہتے ہیں۔

ڈیٹا کنٹرولر

آپ کے ذاتی ڈیٹا کا کنٹرولر Paxful انکارپوریٹڈ ہے۔

ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری کرنے کے لیے قانونی بنیادیں

  • ایک معاہدے کے حوالے سے معاہداتی ذمہ داریوں یا آپ کی درخواستوں کو انجام دینے کے لیے ہم جس حد تک ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہیں، اس کے لیے ہماری ڈیٹا پراسیسنگ کی قانونی بنیاد جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن ("GDPR") کا آرٹیکل 6(1)(b) ہے۔
  • یورپین یونین یا ممبر اسٹیٹ کا قانون کے تحت قانونی ذمہ داری کی تعمیل کے لیے ہم ذاتی ڈیٹا کا جس حد تک استعمال کرتے ہیں، اس کے لیے ہماری ڈیٹا عمل کاری کی قانونی بنیاد GDPR کا آرٹیکل 6(1)(c) ہے۔
  • افراد کے اہم مفادات کے تحفظ کے لیے ہم ذاتی ڈیٹا کو جس حد تک استعمال کرتے ہیں، اس کے لیے ہماری ڈیٹا عمل کاری کی قانونی بنیاد GDPR کا آرٹیکل 6(1)(d) ہے۔
  • اپنے جائز کاروباری مفادات کے حصول میں ہم ذاتی ڈیٹا کا جس حد تک استعمال کرتے ہیں، اس کے لیے ہماری ڈیٹا پر عمل کاری کی قانونی بنیاد GDPR کا آرٹیکل 6(1)(f) ہے۔ ہمارے جائز کاروباری مفادات کی فہرست بالائی سیکشن میں ہے جس کا عنوان ہے "ہم آپ کے ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتے ہیں"۔

یورپی ڈیٹا کا تحفظ کے حقوق

یورپی قانون آپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے بعض حقوق فراہم کرتا ہے، بشمول:

  • اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی اور اس میں تصحیح کی درخواست کرنے کا حق۔
  • یہ درخواست کرنے کا حق کہ Paxful آپ سے متعلق کچھ ذاتی ڈیٹا کو حذف کرے۔
  • ڈیٹا کی انتقال پذیری کا حق، جس میں یہ درخواست کرنے کا حق شامل ہے کہ آپ کی طرف سے ہمیں فراہم کیے گئے ذاتی ڈیٹا کو ہم سے کسی دوسرے ڈیٹا کنٹرولر کو منتقل کیا جائے۔
  • آپ کا ڈیٹا جمع کرنے، استعمال کرنے یا اشتراک کرنے کے لیے Paxful کو فراہم کردہ کسی بھی رضامندی کو کسی بھی وقت واپس لینے کا حق۔ برائے مہربانی نوٹ کر لیں کہ رضامندی واپس لینے سے، آپ کی دستبرداری سے پہلے کی آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری کے Paxful کے قانونی جواز/حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
  • آپ کی مخصوص صورتحال سے متعلق بنیادوں پر، Paxful کی جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری پر اعتراض کرنے کا حق۔
  • درخواست کرنے کا حق کہ Paxful آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل کاری کو محدود کر دے، اگر پابندی کے لیے کچھ قانونی شرائط پوری کی جاتی ہیں۔
  • یورپی سپروائزری اتھارٹی کے پاس ایک شکایت درج کرانے کا حق۔

برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ قابل اطلاق قوانین ان حقوق میں سے کسی کے لیے بھی استثنات فراہم کر سکتے ہیں، Paxful کو آپ کی درخواست مسترد کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، یا Paxful کو اس مدت میں توسیع کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں جس میں وہ آپ کی درخواست پر کارروائی کرے گا۔ Paxful آپ کی درخواست پر عمل کرنے سے قبل، آپ کی شناخت کی تصدیق کے لیے بھی آپ سے رابطہ کر سکتا ہے، جیسا کہ قانوناً ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان حقوق میں سے کسی کو استعمال کرنے کے لیے، برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں جیسا کہ مذکورہ بالا سیکشن عنوان "ہم سے رابطہ کریں" میں بیان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی منتقلیاں

ہم EEA کے رہائشیوں سے متعلق ذاتی ڈیٹا کو ایسے ممالک، بشمول امریکہ میں منتقل کر سکتے ہیں جنہیں یورپین کمیشن کی جانب سے مناسب تحفظ فراہم کرنے کے طور پر نہیں دیکھا گیا ہے۔ ایسی کسی بھی منتقلیوں کے لیے، Paxful حفاظتی اقدامات کو لاگو کرتا ہے جو یہ یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مناسب درجہ کا تحفظ حاصل ہے۔ اگر آپ EEA میں واقع ہیں، تو Paxful آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صرف تب منتقل کرے گا اگر: جس ملک کو ذاتی ڈیٹا منتقل کیا جائے گا اسے یورپین کمیشن کے موزونیت کے فیصلے سے نواز گیا ہے؛ ذاتی ڈیٹا کا وصول کنندہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں واقع ہے اور وہ US-EU پرائیویسی شیلڈ فریم ورک سے تصدیق شدہ ہے؛ Paxful نے منتقلی کے حوالے سے مناسب حفاظتی اقدامات لاگو کیے ہوئے ہیں، مثال کے طور پر وصول کنندہ کے ساتھ EU معیاری معاہدہ کی شقوں میں داخل ہو کر، یا؛ GDPR عمومی منتقلی کی ممانعت پر ایک قابل اطلاق قانونی استثنیٰ لاگو ہوتی ہے۔ Paxful نے EEA سے باہر اپنے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کی معاونت میں جن طریق کار کی تعمیل کی ہے ان کی ایک کاپی حاصل کرنے کے لیے، ہم سے رابطہ کریں جیسا کہ بالائی "ہم سے رابطہ کریں" سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا ضمیمہ

درج ذیل اظہارات ریاست کیلیفورنیا کے رہائشیوں پر لاگو ہوتے ہیں اور ان سے مراد خصوصی طور پر یہی افراد ہیں۔

آپ کے کیلیفورنیا کے رازداری کے حقوق

ہم آپ کے بارے میں بعض ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو جس حد تک تیسری پارٹی کو منکشف کرتے ہیں جنہیں وہ اسے اپنے براہ راست مارکیٹنگ مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، آپ کو اپنی معلومات کے وصول کنندگان کے بارے میں مزید جاننے کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس حق کو استعمال کرنے کے لیے، برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں جیسے بالائی سیکشن عنوان "ہم سے رابطہ کریں" میں بیان کیا گیا ہے۔

ٹریک مت کریں انکشاف

ہماری ویب سائٹ کو "ٹریک مت کریں" اشاروں یا درخواستوں پر ردعمل دینے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔

حقائق Paxful آپ کی ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرتا ہے؟
کیوں؟

مالیاتی کمپنیاں یہ انتخاب کرتی ہیں کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کا کیسے اشتراک کریں گی۔ وفاقی قانون صارفین کو کچھ اشتراک کو محدود کرنے کا حق دیتا ہے لیکن تمام اشتراک کا نہیں۔ وفاقی قانون ہم سے یہ بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہم آپ کو بتائیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے حاصل، اشتراک اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہم جو کرتے ہیں اس کو سمجھنے کے لیے برائے مہربانی اس نوٹس کو غور سے پڑھیں۔

کیا؟

ہم جس قسم کی ذاتی معلومات کو جمع اور اشتراک کرتے ہیں اس کا انحصار اس پروڈکٹ یا سروس پر ہوتا ہے جو آپ ہمارے پاس رکھتے ہیں۔ اس معلومات میں یہ شامل ہو سکتا ہے:

  • سوشل سیکیورٹی نمبر یا اکاؤنٹ بیلنس
  • ادائیگی کی ہسٹری یا ٹرانزیکشن کی ہسٹری
  • کریڈٹ ہسٹری یا کریڈٹ اسکورز

جب آپ ہمارے کسٹمر نہ رہیں، تو ہم آپ کی معلومات کا اشتراک جاری رکھیں گے جیسا کہ اس نوٹس میں بیان کیا گیا ہے۔

کیسے؟

تمام مالیاتی کمپنیوں کو اپنا روزمرہ کا کاروبار چلانے کے لیے صارفین کی ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذیل کے سیکشن میں، ہم نے ان وجوہات کی فہرست بنائی ہے جن کی بنا پر مالیاتی کمپنیاں اپنے صارفین کی ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتی ہیں؛ وہ وجوہات کہ Paxful اشتراک کرنے کا انتخاب کرتا ہے؛ اور آیا آپ اس اشتراک کو محدود کر سکتے ہیں۔


وجوہات کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں

کیا Paxful اشتراک کرتا ہے؟

کیا آپ اس اشتراک کو محدود کر سکتے ہیں؟

ہمارے روزمرہ کے کاروباری مقاصد کے لیے - جیسے آپ کی ٹرانزیکشن پر کارروائی کرنا، آپ کے اکاؤنٹ(س) کو برقرار رکھنا، عدالتی احکامات اور قانونی تحقیقات کا جواب دینا، یا کریڈٹ بیورو کو رپورٹ کرنا

ہاں

نہیں

ہمارے مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے - آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کی پیشکش کرنے کے لیے

ہاں

نہیں

دیگر مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ مارکیٹنگ کے لیے

ہاں

نہیں

ہمارے الحاقیوں کے روزمرہ کے کاروباری مقاصد کے لیے - آپ کی ٹرانزیکشن اور تجربات کے بارے میں معلومات

ہاں

نہیں

ہمارے الحاقیوں کے روزمرہ کے کاروباری مقاصد کے لیے - آپ کے کریڈٹ کی ٹرانزیکشن اور تجربات کے بارے میں معلومات

نہیں

ہم اشتراک نہیں کرتے ہیں

آپ کو مارکیٹ کرنے کے لیے غیر الحاقیوں کے لیے

نہیں

ہم اشتراک نہیں کرتے ہیں

سوالات؟

www.paxful.com پر جائیں

ہم کون ہیں

یہ نوٹس کون فراہم کر رہا ہے؟

رازداری کا نوٹس Paxful کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور آپ کے ذاتی Paxful اکاؤنٹ پر لاگو ہوتا ہے۔

ہم کیا کرتے ہیں

Paxful میری ذاتی معلومات کا کیسے تحفظ کرتا ہے؟

آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی اور استعمال سے بچانے کے لیے، ہم تحفظاتی اقدامات کا استعمال کرتے ہیں جو وفاقی قانون کی تعمیل کرتے ہیں۔ ان اقدامات میں کمپیوٹر کے تحفظات اور محفوظ فائلیں اور عمارتیں شامل ہیں۔

Paxful میری ذاتی معلومات کیسے جمع کرتا ہے؟

ہم آپ کی ذاتی معلومات تب حاصل کرتے ہیں، مثال کے طور پر، جب آپ

  • ایک اکاؤنٹ کھولتے ہیں یا اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرتے ہیں
  • ہمیں رابطہ کی معلومات دیتے ہیں یا ٹرانسفر کرتے ہیں
  • فنڈز بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے اپنا Paxful اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں

ہم دوسروں سے بھی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں، جیسا کہ کریڈٹ بیورو، الحاقی اور دیگر کمپنیاں۔

میں تمام اشتراک کو کیوں محدود نہیں کر سکتا ہوں؟

وفاقی قانون آپ کو صرف یہ محدود کرنے کا حق دیتا ہے

  • الحاقیوں کے روزمرہ کے کاروباری مقاصد کے لیے اشتراک کرنا — آپ کی ساکھ کی اہلیت کے بارے میں معلومات
  • الحاقیوں کو آپ کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے آپ کی معلومات کو استعمال کرنا
  • آپ کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے غیر الحاقیوں کے لیے اشتراک کرنا

ریاستی قوانین اور انفرادی کمپنیاں آپ کو اشتراک کو محدود کرنے کے اضافی حقوق دے سکتی ہیں۔ ریاستی قانون کے تحت اپنے حقوق کے بارے میں مزید ذیل میں ملاحظہ کریں۔

تعریفیں

الحاقی

مشترکہ ملکیت یا کنٹرول سے متعلقہ کمپنیاں۔ وہ مالیاتی اور غیر مالیاتی کمپنیاں ہو سکتی ہیں۔

  • ہمارے الحاقیوں میں Paxful ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ کے مشترکہ کنٹرول کے تحت کمپنیاں شامل ہیں۔

غیر الحاقی

کمپنیاں جو مشترکہ ملکیت یا کنٹرول سے متعلقہ نہیں ہیں۔ وہ مالیاتی اور غیر مالیاتی کمپنیاں ہو سکتی ہیں۔

  • غیر الحاقی جن کے ساتھ ہم ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں ان میں وہ سروس فراہم کنندگان شامل ہیں جو ہماری جانب سے خدمات یا افعال انجام دیتے ہیں۔

مشترکہ مارکیٹنگ

غیر الحاق یافتہ مالیاتی کمپنیوں کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ جو ایک ساتھ آپ کو مالیاتی مصنوعات یا خدمات کی مارکیٹنگ کرتی ہیں۔

  • ہمارے مشترکہ مارکیٹنگ شراکت داروں میں مالیاتی کمپنیاں شامل ہیں۔

دیگر اہم معلومات

ہم ذاتی معلومات کو دوسرے ممالک میں منتقل کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، کسٹمر سروس کے لیے یا ٹرانزیکشن کو پراسیس کرنے کے لیے۔

کیلیفورنیا: اگر آپ کے Paxful اکاؤنٹ میں کیلیفورنیا کا ڈاک کا پتہ موجود ہے، تو ہم آپ کے بارے میں جمع کردہ ذاتی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے ماسوائے جس حد تک کیلیفورنیا کے قانون کے تحت اجازت دی گئی ہے۔

Vermont: اگر آپ کے Paxful اکاؤنٹ میں Vermont کا پتہ ہے، تو ہم آپ کے بارے میں جمع کی ہوئی ذاتی معلومات کا غیر الحاقی کے ساتھ اشتراک نہیں کریں گے جب تک کہ قانون اجازت نہ دے یا آپ اجازت فراہم نہ کریں۔