Paxful ٹیم سے ملیں!

Paxful کے ملازمین ہماری کمپنی کا قلب ہیں مختلف ثقافتوں اور پس منظر کے ساتھ، ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔ بہترین حصہ؟ ہر فرد مختلف زبانوں اور ثقافتوں کا تجربہ کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس ایک وقف شدہ پروڈکٹ ٹیم ہو سکتی ہے لیکن ہمارا پلیٹ فارم ہر ٹیم اور شعبہ کے باہمی تعاون اور رائے کا نتیجہ ہے۔

Max

کارپوریٹ کونسل (ریاست ہائے متحدہ امریکہ)

وہ کون سی چیز ہے جس کے بغیر آپ Paxful پر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے ہیں؟

اپنے ساتھی کارکنان کے ساتھ مذاق کرنا۔

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

صلاحیت۔ اس کمپنی میں زبردست صلاحیت موجود ہے، اور میں جانتا ہوں کہ میں ہم سب کو اس کامیابی تک پہنچانے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

لوگ پوچھتے ہیں کہ P2P فنانس کیوں اہم ہے۔ عالمی بینک نے تسلیم کیا ہے کہ تقریباً 2 بلین افراد کو روایتی مالیاتی سروسز تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ Paxful ان لوگوں کو مالیاتی نظام میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Lana

چیف کمپلائنس آفیسر (ریاستہائے متحدہ امریکہ)

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

بٹ کوئن کو لوگوں تک پہنچانے کی تحریک اور مثبت توانائی۔

آپ کے کام کے بارے میں سب سے زیادہ بامعنی اثرات کیا ہیں؟

میں یہ یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہوں کہ ہم برے لوگوں کو پکڑیں۔ میں نے اپنی ٹیم کو ایسا کرنے کے لیے ٹولز اور طریقہ کار دیا ہے۔ ہم اپنی سائٹ پر دھوکہ دہی اور غیر قانونی سرگرمی کے تئیں صفر رواداری رکھتے ہیں۔

Trisha

ڈیجیٹل الوسٹریٹر (فلپائنز)

Paxful میں یہاں سب سے باکمال فائدہ کیا ہے؟

مجھے جم اور سپا کی سہولیات پسند ہیں! کمپنی واقعی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے اور یہ فائدہ آپ کو انتہائی دباؤ والے دنوں میں کچھ آرام حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

میں چاہتا ہوں کہ لوگ عام طور پر انڈسٹری کے بارے میں مزید معلوم کریں۔ P2P فنانس انڈسٹری کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں، خاص طور پر غیر بینکوں کے لیے۔

آپ کا پسندیدہ Paxful کمپنی کا ایونٹ کون سا ہے جس میں آپ نے اب تک شرکت کی ہے؟

آپ کا پسندیدہ Paxful کمپنی کا ایونٹ کون سا ہے جس میں آپ نے اب تک شرکت کی ہے؟

Ysabelle

ویڈیو مارکیٹنگ (فلپائنز)

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

جو چیز مجھے آگے بڑھنے کے لیے متحرک رکھتی ہے وہ یہاں موجود ترقی کرنے کے لامتناہی مواقع ہیں۔ یہاں تک کہ جب میں چھوٹی تھی، وہ تب بھی مجھ پر اور میرے کام پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے مجھے یہ کر دکھانے کا موقع دیا کہ میں کیا کچھ کر سکتی ہوں۔

آپ کا پسندیدہ Paxful کمپنی کا ایونٹ کون سا ہے جس میں آپ نے اب تک شرکت کی ہے؟

ہر بار، جب بھی ہم ڈرنکس کے لیے باہر جاتے ہیں، تو کام سے ہٹ کر یہ میرے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تعلقات بنانے کا ایک شاندار پر تفریح اور بہترین طریقہ ہوتا ہے!

آپ کے کام کے بارے میں سب سے زیادہ بامعنی اثرات کیا ہیں؟

میرا کام مجھے اپنے شوق کو کام میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے جو ان لوگوں پر اثرانداز ہوتا ہے جو ہماری بنائی ہوئی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

Michelle

فیڈبیک کوالٹی تجزیہ کار (فلپائن)

Paxful میں یہاں سب سے باکمال فائدہ کیا ہے؟

اپنے چہروں پر حقیقی مسکراہٹ کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے، پوری ٹیم کو بہتری کی جانب جاتے ہوئے دیکھنا۔ بہتری کے لیے اس عمل کا حصہ ہونا مجھے یہاں Paxful پر متحرک رکھتا ہے۔ اور یقیناً جب بٹ کوئن کی قدر بڑھ جاتی ہے!

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

میں چاہتی ہوں کہ ہر ایک کو اس بارے میں مناسب معلومات حاصل ہوں کہ بٹ کوئن عام طور پر کیسے کام کرتا ہے اور Paxful پر ٹریڈنگ کا عمل کیسے کام کرتا ہے تاکہ وہ بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ ان کے ساتھ کوئی دھوکہ کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

وہ کون سی چیز ہے جو آپ Paxful کو اگلے چند سالوں میں ایک کمپنی کے طور پر انجام دیتے یا پورا کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے؟

نمبر ایک فنٹیک کمپنی اور P2P ٹریڈنگ پلیٹ فارم بننا!

Madis

PHP ڈیویلپر (ایسٹونیا)

وہ کون سی چیز ہے جس کے بغیر آپ Paxful پر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے ہیں؟

کچن میں پھلوں اور گریوں والے میوے، خاص طور پر کاجو کے ساتھ سنیکس۔

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

وہ لوگ جن کے ساتھ میں کام کرتا ہوں اور کمپنی کے اہداف جو لوگوں کی مالیاتی سروسز تک رسائی میں مدد کرتے ہیں بصورت دیگر وہ اس قابل نہ ہو سکیں۔

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

کہ Paxful پر پیسہ کمانے کے حقیقی، منافع بخش طریقے ہیں اور یہ کہ ہر کوئی دھوکہ باز نہیں ہے۔

Pavel

Kubernetes انجینئر (ایسٹونیا)

وہ کون سی چیز ہے جس کے بغیر آپ Paxful پر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے ہیں؟

اپنے ساتھیوں کے ساتھ کافی پینا۔ کوئی سے بھی غیر رسمی تاثرات حاصل کرنے اور دوسرے محکموں میں کیا ہو رہا ہے جاننے کا یہ اچھا وقت ہے۔ غیر رسمی بات چیت میٹنگز میں گزارے گئے گھنٹوں کو بچا سکتی ہے۔

Paxful میں یہاں سب سے باکمال فائدہ کیا ہے؟

جم، پیش کیے جانے والے لنچ، کام نہ کرنے کے دن۔ تاہم، ایک اہم بات جو اکثر بھلا دی جاتی ہے، یہ ہے کہ Paxful سب سے لائل کمپنی ہے جس کے لیے میں نے اپنی زندگی میں کام کیا ہے۔ وہ آپ کے دن کو زیادہ آرام دہ بنانے اور آپ کے خود کو نمایاں و اہم محسوس کر سکنے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

آپ کا پسندیدہ Paxful کمپنی کا ایونٹ کون سا ہے جس میں آپ نے اب تک شرکت کی ہے؟

سب سے شاندار ایونٹ ہمارے سمر ڈیز تھے، جب پوری کمپنی، بشمول دیگر دفاتر کے تمام لوگ، اسپلٹ، کروشیا میں ٹیم بنانے کے سفر کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ساتھیوں سے ملنا، ہر ایک سے واقفیت حاصل کرنا، اور حقیقی ٹیم جذبہ پیدا کرنا بہت شاندار تھا۔

Aska

تعمیل (ہانگ کانگ)

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

نتائج اور میری ٹیم کے اراکین۔

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

کہ ہم فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں! آخری بات جو ہم کہنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ اپنے BTC کو برقرار رکھیں۔

آپ کا پسندیدہ Paxful کمپنی کا ایونٹ کون سا ہے جس میں آپ نے اب تک شرکت کی ہے؟

دورے اور تربیت کے لیے مختلف دفاتر میں پرواز سے جانا۔

Tugba

الحاقی مینیجر (ایسٹونیا)

وہ کون سی چیز ہے جس کے بغیر آپ Paxful پر ایک دن بھی نہیں رہ سکتے ہیں؟

میری ٹیم!

Paxful میں آپ کو کیا چیز متحرک و پرعزم رکھتی ہے؟

پیشہ ور ماہرین اور انتظامی مہارت کے حاملین دونوں کے لیے ترقی کا ایک ناقابل یقین موقع موجود ہے۔

Paxful/P2P فنانس کے بارے میں وہ ایک کون سی بات ہے جو آپ چاہتے ہیں کہ سب کو معلوم ہو؟

تمام Paxful ایونٹس تفریحی ہیں! لیکن خاص کر 2019 میں موسم گرما کے دن بیحد پسند آئے تھے، جہاں ہم نے کروشیا میں پورا ایک ہفتہ گزارا تھا۔