AML پالیسی

Paxful انکارپوریٹڈ اور Paxful USA انکارپوریٹڈ (انفرادی اور مجموعی طور پر، "کمپنی" کہا جاتا ہے)، ریاست ڈیلاویئر کے قوانین کے تحت متحدہ/تشکیل یافتہ ہے جو ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کے لیے انٹرنیٹ سے فعال کردہ پیئر ٹو پیئر ("P2P") مارکیٹ پلیس کے ذریعے سروسز پیش کرتا ہے۔

کمپنی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ خزانہ کے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹورک ("FinCEN") کے ساتھ منی سروسز کاروبار کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ Paxful کی اینٹی منی لانڈرنگ ("AML") پالیسیوں اور طریق کار کو پلیٹ فارم پر غیر قانونی سرگرمیوں میں مزاحمت کرنے، مجرموں کی طرف سے صارفین، کاروبار اور ڈیجیٹل کرنسیوں اور مالیاتی سروسز کمیونٹیز کا استحصال کرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ کمپنی بینک سیکریسی ایکٹ اور متعلقہ FinCEN ضابطوں اور رہنمائی کے تقاضوں کی مطابقت میں قائم شدہ ہے۔

Paxful کی تعمیل کی پالیسیوں کے ایک حصے کے طور پر، انفرادی اور ادارہ جاتی کسٹمرز کے لیے اپنے کسٹمرز کو جانیں ("KYC") کی پالیسیوں اور طریقہ کاروں کو کمپنی کو ایک معقول قائم کرنے کے قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے اپنے ان صارفین کی حقیقی شناخت معلوم ہے جس کے لیے ایسا جائزہ انجام دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین پر لاگو ہوتی ہے اور کمپنی کے تمام ملازمین، صلاح کار، افسران، مالکان اور ڈائریکٹرز اس کی تعمیل کرتے ہیں۔

KYC اور AML تعمیل کے ایک حصے کے طور پر خطرے پر مبنی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے، Paxful نے درج ذیل اقدامات اختیار کیے ہیں:

  • ایک چیف کمپلائنس افسر کی تعیناتی جو خاطر خواہ درجے کی مہارت اور آزادی کا حامل ہوتا ہے، جبکہ متعلقہ قانون سازی، ضابطوں، قواعد اور صنعت کی رہنمائی کی تعمیل کی نگرانی کا ذمہ دار ہوتا ہے؛
  • خطرے پر مبنی KYC، کسٹمر مطلوبہ احتیاط (CDD)، اور افزودہ مطلوبہ احتیاط (EDD) پالیسی کو قائم کرنا اور برقرار رکھنا؛
  • کمپنی کے صارفین کی توثیق دہی کے لیے خطرے پر مبنی درجات قائم کرنا (یہ بلاگ پوسٹ ملاحظہ کریں
  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں اور مقامی انضباطی تقاضوں کے ساتھ تعاون؛
  • مشتبہ سرگرمی کی اطلاعات ("SARs") کو فائل/دائر کرنا؛
  • پوری کمپنی میں BSA/AML/OFAC تربیت؛
  • انسداد دھوکہ دہی کے مختلف نظاموں کا استعمال؛
  • جاری اصول پر مبنی ٹرانزیکشن کی نگرانی؛
  • بلاکچین تجزیات کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات؛

اگر ہمیں معلوم ہو جائے، شبہ ہو یا ہمارے پاس شبہ کی ایک وجہ ہو کہ ہمارے پلیٹ فارم پر مشکوک سرگرمیاں واقع ہوئی ہیں تو ہم SARs دائر کرتے ہیں۔ ایک مشتبہ ٹرانزیکشن سے مراد اکثر وہ لین دین ہوتا ہے جو صارف کے معلوم اور قانوناً جائز کاروبار، ذاتی سرگرمیوں یا ذاتی ذرائع سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ ہمارا چیف کمپلائنس افسر یہ تعین کرنے کے لیے مشکوک سرگرمی کا جائزہ لیتا اور تحقیقات کرتا ہے کہ آیا SAR فائل/دائر کرنے کا جواز پیش کرنے کے لیے خاطر خواہ معلومات اکٹھی کی گئی ہے۔ ہمارا چیف کمپلائنس افسر دائر کردہ تمام SARs کے ریکارڈز اور تائیدی دستاویزات کو برقرار رکھتا ہے۔

کمپنی نے جاری OFAC پابندیوں کی پالیسیوں اور طریقہ کاروں کو بھی اختیار کیا ہے جو پابندی لگے افراد کی طرف سے پلیٹ فارم کو ممنوعہ لین دین کے لیے استعمال کرنے سے بچانے کے لیے یا امریکی اور عالمی پابندیوں سے بچ نکلنے، گریز کرنے یا بصورت دیگر جوڑ توڑ کرنے سے محفوظ رکھنے کے مقاصد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

Paxful تمام OFAC، خصوصی نامزد شدہ شہریوں (SDN) اور مسدود کردہ افراد کی پابندیوں کی فہرستوں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرتا ہے۔ کمپنی کی خطرے پر مبنی ممنوعہ ممالک جنہیں Paxful پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا گیا ہے کی فہرست کے لیے برائے مہربانی درج ذیل لنک سے رجوع کریں۔

جہاں Paxful نے آپ کو اس پالیسی کے انگریزی زبان کے ورژن کا ترجمہ فراہم کیا ہے، وہیں آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ترجمہ صرف آپ کی سہولت کے لیے فراہم کیا گیا ہے اور یہ کہ پالیسی کا انگریزی زبان میں ورژن Paxful کے ساتھ آپ کے تعلقات پر غالب و حاکم ہو گا۔ اگر پالیسی کے انگریزی زبان کے ورژن اور ترجمہ کردہ وضاحت کے مابین کوئی تضاد پایا جاتا ہے، تو انگریزی زبان والے ورژن کو فوقیت اور کنٹرول حاصل ہو گا۔