لوگوں سے تقویت یافتہ پیسہ میں خوش آمدید

Paxful مالیات کی دنیا کو بدل رہا ہے۔ صرف پانچ سالوں میں، ہم دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے پیئر ٹو پیئر بٹ کوئن مارکیٹ پلیس کے قائدین میں سے ایک بن چکے ہیں۔ اور ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے۔

ہمارے بانیان

Paxful نے ایک سادہ کارعزم کے ساتھ آغاز کیا: جو کہ فراموش کردہ چار ارب بینکاری سہولیات کو کم یا استعمال نہ کرنے والوں کو بااختیار بنانا تھا، تاکہ انہیں اپنے پیسوں پر اس طرح سے کنٹرول حاصل ہو جیسا ان کے پاس اس سے پہلے کبھی نہ تھا۔

Ray Youssef

Ray Youssef, سی ای او

نیویارک کے قلب میں پرورش پانے والے اور مصر سے ہجرت کرنے والے، رے ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا جہاں مالیات ہر ایک کے لیے قابل رسائی ہو اور یہ خیال Paxful کی عملی صورت میں نمودار ہوا۔

Artur Schaback

Artur Schaback, سی پی او

ایسٹونیا میں پلے بڑھے، آرٹر نے سیکھا کہ ٹیکنالوجی دنیا کو کس طرح سے بدل سکتی ہے۔ ایک امتیاز پیدا کرنے کی خواہش کے ساتھ، وہ کرہ ارض کے ہر فرد کو مالیاتی آزادی دلانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے نیویارک منتقل ہو گئے تھے۔

ہماری اقدار

ہم اپنی بڑی جستجو میں اپنی رہنمائی کے لیے تین آسان اقدار کے ساتھ رہتے اور کام کرتے ہیں۔

Paxful بنیادی اقدار Paxful بنیادی اقدار

ہیرو بنیں

Paxful میں، ہم کام کرنے کے لیے مافوق الفطرت کوششوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو وہ سب فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں جس کی وہ تمنا کرتے ہیں ہم دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے ناممکن کو حقیقت کے قالب میں ڈھال رہے ہیں۔

لوگوں کے لیے تعمیر کردہ

جب ہم Paxful میں فیصلے کرتے ہیں، تو ہمارا مطمع نظر لوگ ہوتے ہیں، نہ کہ منافع۔ ہم ان جگہوں پر بھی پہنچ رہے ہیں جنہیں باقی دنیا نے نظرانداز کیا اور بھلا دیا ہے۔ ہم خاندانوں کو ترقی کی منازل طے کرنے، اسکول بنانے، اور اپنے صارفین کو اپنا آجر خود بننے کے قابل بنا رہے ہیں۔

اپنی گلیوں اور علاقہ سے جڑے رہیں

ہم Paxful میں 24/7 اپنی کمیونٹی کی بات سنتے ہیں۔ ہم "سوٹ" میں ملبوس فلک بوس عمارتوں میں موجود نہیں—بلکہ ہم لوگوں کے ساتھ ان کی گلیوں میں ہوتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے ساتھ بات کرتے، ان سے ان کے تاثرات طلب کرتے ہیں، اور کچھ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بناتے رہتے ہیں۔

Paxful پر بٹ کوئن اور ٹیدر خریدیں اور فروخت کریں

ہماری پروڈکٹ

Paxful دنیا کے پیسے منتقل کرنے اور کرپٹو کو اپنانے کے طریقے کو تبدیل کر رہا ہے - کسی کے ساتھ بھی، کہیں بھی، کسی بھی وقت منتقلی کی اجازت دیتا ہے۔

کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں۔ انتخاب کرنے کے لیے، ہمارے پاس ادائیگی کے 300 سے زائد طریقے موجود ہیں، جو آپ کے لیے اپنے پیسے کو اپنی پسند کے مطابق منتقل کرنا آسان بناتے ہیں۔

لوگوں سے تقویت یافتہ ٹیکنالوجی

Paxful مکمل طور پر پیئر ٹو پیئر ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہمارے صارفین حقیقی لوگوں کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں—جس طرح سے بٹ کوئن کو استعمال کرنا مقصود تھا۔

مفت کرپٹو والیٹ

قابل اعتماد، استعمال میں آسان، اور آپ کو ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا۔ ہمارا ڈیجیٹل والیٹ ہر ایک کو اپنی دولت ذخیرہ کرنے کے لیے ایک محفوظ جگہ فراہم کرتا ہے — اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں یا آپ کہاں سے ہیں۔

محفوظ

جب بات آپ کے پیسے کی ہوتی ہے تو تحفظ اور سلامتی اہم ترین عوامل ہیں۔ Paxful پر تمام ٹریڈز کا ہماری محفوظ ایسکرو سروس کے ذریعے تحفظ کیا جاتا ہے تاکہ ذہنی سکون کی ضمانت دی جا سکے۔

#BuiltwithBitcoin

Paxful میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ بٹ کوئن مستقبل ہے اور تبدیلی کی ایک گاڑی ہے۔ بٹ کوئن کے ساتھ تعمیر کردہ ہمارا مواقع فراہم کرنے، زندگیوں کو بہتر بنانے، اور بٹ کوئن استعمال کرتے ہوئے، دنیا کو ان کمیونٹیز کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا کارعزم ہے، جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مقصد؟ 100 اسکولوں، پانی کی سہولیات، اور کاروباری تنظیمی اداروں کی تعمیر کرنا ہے جو مکمل طور پر بٹ کوئن کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ ہم فی الحال اپنا چوتھا اسکول بنا رہے ہیں اور ہمارے صرف 96 مزید اسکول ابھی باقی ہیں!

بٹ کوئن کے ساتھ تعمیر کردہ نے افریقہ میں COVID-19 ریلیف میں بھی مدد کی ہے—ہمارے صارفین اور دوستوں کے فراخدلانہ تعاون کے ساتھ ہم ضرورت مندوں کو کھانا، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں! آئیں مل کر دنیا میں تبدیلی لائیں۔

مزید جانیں
Paxful کے سی ای او رے یوسف (Ray Youseff)
Paxful کے سی ای او رے یوسف (Ray Youseff)
Paxful میں شامل ہوں

ہماری ٹیم

4

دنیا بھر میں موجود دفاتر

200+

وہ ملازمین جو دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں

21

ہمارے عالمی دفاتر میں بولی جانے والی زبانیں

1

سب کے لیے یکساں مالیاتی رسائی کے ساتھ دنیا کی تعمیر کا کارعزم

Paxful میں شامل ہوں Paxful ٹیلن آفس
Paxful ٹیلن آفس Paxful نیویارک آفس
Paxful منیلا آفس Paxful ہانگ کانگ

کاروباری روابط

اگر آپ کو سپورٹ کا مسئلہ ہو یا ہمیں اس بارے میں رائے دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی مصنوعات کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں، تو ہم اس کے بارے میں مزید سننا پسند کریں گے۔ تاہم، اگر آپ Paxful سے کاروبار سے متعلق دیگر استفسارات کے سلسلے میں رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو ہم دوسرے چینلز کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔

پریس اور مارکیٹنگ

پریس اور مارکیٹنگ کے اقدامات کے ذریعے Paxful کو عام کرنے میں مدد کریں۔ میڈیا کے استفسارات کے لیے ہم سے [email protected].‎ پر رابطہ کریں

Bug Bounty

Bug Bounty پروگرام آپ کو تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرنے پر انعام حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کی [email protected] پر اطلاع دیں۔ مزید معلومات یہاں.‎

کارپوریٹ اکاؤنٹس

Paxful پر ٹریڈ کرنے والے کاروبار کے لیے ایک کارپوریٹ اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے، آپ [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات یہاں.‎

سیلز اور پارٹنرشپس

پارٹنر بننے کے بارے میں معلومات لینا۔ اگر آپ ہمارے ساتھ شراکت داری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمیں [email protected].‎ پر ای میل کرکے بتائیں

Paxful میں شامل ہوں
آئیے مل کر مستقبل تعمیر کریں
ہماری تحریک میں شامل ہوں

اپنا Paxful اکاؤنٹ بنائیں اور کرپٹو کی دنیا میں جست لگائیں۔